زیتون کے فائدے

In عوام کی آواز
January 05, 2021

زیتون کے فائدے
جدید طور کے مشینی زندگی نے جہاں انسان کو بہت زیادہ سہولیات فراہم کی ہے وہاں فطرت سے بھی دور کر دیا ہے. صبح سویرے سیر کی عادت کم ہوگئی ہے. چکنائی والی اشیاء اور بازار کے تیار شدہ غذا یعنی فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان بڑھ گیا ہے. ذہنی دباؤ اور تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے. موٹاپے اورکولیسٹرول کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے جس سے امراض قلب میں اضافہ ہو رہا ہے. اس صورتحال میں روغن زیتون کا استعمال زیادہ ضروری ہو گیا ہے.

زیتون اللہ تعالی کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے ایک بیش بہا نعمت ہے. زیتون کی قسم اللہ نے کھائی ہے یوں اس کے مفید عام ہونے کا ثبوت اور کیا ہوگا. قرآن مجید میں زیتون کا سات مقامات پرذکر آیا ہے. کہا جاتا ہے کہ جب طوفان نوح آیا اور اللہ کی رحمت سے اس کا پانی بھرنا شروع ہوا تو روئے زمین پر سب سے پہلی چیز جو ظاہر ہوئی وہ زیتون کا درخت تھا.

انسان صدیوں سے زیتون کا استعمال اور فوائد حاصل کر رہا ہے. اس کو پکانے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض میں بطور دوا استعمال کرتا آرہا ہے. زیتون کچے بھی کھائے جاتے ہیں اور ان کی چٹنی بھی بنتی ہے. بگڑتے ہوئے زخم اور مختلف قسم کے پھوڑوں کے لیے اور مالش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے.

اسپین کی یہ کہاوت آج بھی بہت مشہور ہے کہ زیتون کا تیل تمام امراض کا علاج ہے. غذا میں زیتون مکھن اورگھی سے بہتر ہے. جدید تحقیق بھی یہی ہے کہ زیتون جسم میں جاکر دوسری چربیوں کی صورت اختیار نہیں کرتا، اس لئے اس کا کھانا قلب کے امراض اور موٹاپے سے بچنے کے لئے مفید ہے. یہ واحد تیل ہے جو مالش کے ذریعے سے جسم میں جذب ہو جاتا ہے. زیتون کو باقی تمام تیلوں بہت فوقیت حاصل ہے.

حالیہ تحقیق سے اس بات کی گواہ ہے کہ جن علاقوں میں روغن زیتون کا استعمال کیا جاتا ہے یا جو لوگ روغن زیتون کھاتے ہیں ان کی ہاں امراض قلب کی شرح کم ہوتی ہے. اس کے ساتھ ساتھ شریانوں کی تنگی، خون کو جمانے اور وو مریض جن کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہیں بہت کم پائے جاتے ہیں. پرانے اطباء نے زیتون کے تیل کو غذا اور دوا کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے.

کھانا پکانے میں بھی زیتون کا تیل استعمال کیا جاتا ہے. اس کے علاوہ اسے بطور سلاد، چھوٹے بچوں کے مساج اور عطریات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے. روغن زیتون توانائی سے بھرپور ہوتا ہے. روغن زیتون کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور ان سب کے ذائقے بھی مختلف ہوتے ہیں. موسم سرما میں شدت اختیار کرنے والی خارش کے لئے زیتون کے تیل کو تجویز کیا جاتا ہے. روغن زیتون کو کئی قسموں کے مرہم اور جلد کے لئے مخصوص صابن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے.

/ Published posts: 5

میرا نام عقیل عباس ہے. میں ضلع ننکانہ صاحب کے شہر شاہکوٹ سے تعلق رکھتا ہوں. میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ، بی.ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر میں پڑھتا ہوں.

Facebook