بچوں کا قد بڑھانے کا آسان طریقہ

In تعلیم
January 06, 2021

بچوں کا قد بڑھنے کا مسئلہ بہت ہی سنگین ہے۔ اس وجہ سےوالدین بھی بہت پریشان ہوتے ہیں ایسے بچے جن کا قد نہیں بڑھتا وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ مستقبل میں انھیں بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مارکیٹ میں ایسی بہت سی ادویات اور ٹونک موجود ہیں لیکن ان کے استعمال سے سو فیصد نتائج نہیں ملتے۔

یہ کہا جاتا ہے کہ والدین کا قد لمبا ہے تو بچوں کا قد بھی لمبا ہوگا۔اگر والدین کا قد چھوٹا ہے تو بچوں کا قد میں چھوٹا ہوگا۔لیکن اگر بچپن سے بچوں کی اچھی خوراک اور ورزش پر توجہ دی جائے بچوں کا قد بہت اچھا بڑھتا ہے- اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے بچوں کا قد بڑھے تو آپ کو روزانہ کی روٹین میں کچھ تبدیلیاں لانی پڑے گی۔

قد نہ بڑھنے کی وجوہات۔

غیر متوازن غذا کا استعمال۔
چٹ پٹہ آئلی کھانا کھانا۔وقت پر کھانا نہ کھانا۔ دودھ کا کم استعمال کرنا۔ رات کو دیر سے سونا۔ فون اور لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال۔ زیادہ دیر جھوک کر بیٹھنا۔ کیوں کہ زیادہ دیر جھوک کر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی پر فرق پڑتا ہے۔ چند اصولوں پر باقاعدگی سے عمل کریے۔تو بچوں کا قد بہت جلد بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔
نمبر1۔ متوازن غذا۔
نمبر 2۔ جس میں کیلشیم آئرن،وٹامن ڈی اور وٹامن بی،زنک شامل ہیں۔
نمبر3۔ دودھ، دہی، انڈے، مچھلی گوشت، دالیں اور سبزیاں وغیرہ
نمبر4۔ بوائل آلو دہی اور کالی مرچ ڈال کر استعمال کروائیں۔

نیند
قد بڑھانے کے لئے نیند بہت ضروری ہے۔آٹھ گھنٹے روزانہ پرسکون نیند لازمی ہے۔بچوں کو جلدی سونا چاہیے کیونکہ گروتھ ہارمون ہمارے سونے کے بعد ایکٹو ہوتے ہیں۔

ورزش۔
روزانہ ورزش کرنے سے قد جلدی بڑھتا ہے۔ بار بار کسی اونچی جگہ پر لٹکانا۔ سائیکل چلانا۔ رسی کودنا۔

پاؤں کا مساج۔
کسی بھی تیل سے پاؤں کے تلوؤں کا مساج کریں۔چونکہ پاؤں کے نیچے کچھ پوائنٹس ہوتے ہیں جنہوں کو پریشر دینے سے۔ قد جلدی بڑھتا ہے۔

ادویات۔
نمبر 1۔ بانس کی جڑ کا مربہ استعمال کریں۔
نمبر2۔ زیتون کا خالص تیل ایک ٹی سپون صبح شام استعمال کریں۔

ہوم ریمیڈی۔
سفید تل۔ کالے تل۔ مصری۔ سنگھاڑے۔ سونف۔ سب چیزیں ہموزن لیں اور باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔ صبح و شام ایک ٹیبل سپون ملک شیک میں میں ڈال کر بچوں کو پلا دے۔ نیم گرم دودھ کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ تمام چیزیں کچھ ماہ تک استعمال کریں۔

Also Read:

https://newzflex.com/55386

قد بڑھانے والا ملک شیک۔
تین کھجوریں ایک کیلا۔ آ دھا سیب۔ تین دیسی انڈوں کی سفیدی۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ ان کا ملک شیک بنا لیں اور اوپر بتایا گیا سفوف ایک ٹیبل سپون ڈال کر مکس کریں۔اور ورزش کرنے کے بعد پیا لے۔
*بچوں کے گروتھ ہارمون کا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

پرہیز۔

بازاری کھانے۔ آئلی کھانے۔ کولڈ ڈرنکس۔ جنگ فوڈ کا استعمال نہ کریں اس میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو بچوں کی قد بڑھانے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ تمام باتوں پر عمل کرے بچوں کا قد بہت جلدی بڑھے گا۔

/ Published posts: 8

میں ھویوپیتھک اور ہربلاسٹ ڈاکٹر شازیہ انور ہوں۔

Facebook