ہزارہ برادری اور وزیراعظم عمران خان ۔۔۔۔۔۔

In دیس پردیس کی خبریں
January 07, 2021

چند دن پہلے مچھ میں دس کان کنوں کو قتل کیا گیا تو ان کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر لے آئے اور پھر دھرنا دے دیا
دھرنے میں شریک لوگوں نے کہا کہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آتے اور قاتلوں کو نہیں پکڑا گیا تو وہ اس وقت تک اپنے پیاروں کے ساتھ دھرنا جاری رکھیں گے۔کتنے دن گزر گئے لیکن کسی بھی حکومتی شخص نے مچھ کا دورہ نہیں کیا تاکہ کم از کم لواحقین کو دلاسہ دے دیتے۔مگر کسی کو فرصت ہی نہیں ملی،وجہ صرف ایک ہی ہےکہ مرنے غریب لوگ تھے۔اور پھر غریبوں کے پاس جانا خود چل کر جانا یہ تو ان کی عزت کے خلاف ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل مچھ میں گیارہ کان کنوں کو قتل کیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہے قتل ہونے والے گیارہ افراد میں سے سات افراد آفغانی تھے۔آفغانستان کی حکومت نے بھی واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقع کی تحقیق کرنے کا کہا ہے

لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک مچھ کا دورہ نہیں کیا۔وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان بھاگ بھاگ کر ہزارہ برادری سے ہمدردی کرتے تھے اور ان کی آواز بنتے تھے لیکن اب عمران خان کو کیا ہو گیا ہے کہ ابھی تک مچھ کا دورہ نہیں کیا۔عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے لیکن یہ ریاست مدینہ تو نہیں ہے
آج عمران خان نے مچھ کے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنا دیں میں بہت جلد مچھ کا دورہ کروں گا۔امید ہے کہ عمران خان مچھ کا دورہ کریں گے متاثرین کو انصاف دلائیں گے

/ Published posts: 4

I am a student