یوٹیوب چینل کو پرموٹ کر یں

In عوام کی آواز
January 08, 2021

https://encrypted-tbn0.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcSUEP5zrJ7Q5Ums2YS2REWwVoa0AFNB9ZEfmA&usqp=CAU
موجودہ دور میں یوٹیوب پر چینل کو آگے لے جانا بہت ہی مشکل ہے بہت سے لوگ اتنی زیادہ محنت کے باوجود یوٹیوب پر کامیاب نہیں ہوتے اور مایوس ہو کر چینل کو چھوڑ دیتے ہیں اکثر لوگ دیکھے ہیں جو ناکام ہو کر اپنا چینل ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں لیکن چند طریقہ کار کی مدد سے آپ اپنے چینل کو آگے لے جا سکتے ہیں مندرجہ ذیل طریقوں سے آپ یوٹیوب پر کامیاب ہو سکتے ہیں

نمبر ایک
زیادہ تر لوگ اس عنوان پر وڈیوز بناتے ہیں جو ٹرینڈنگ میں نہیں ہوتا وہ اس عنوان پر وڈیوز بناتے ہیں جن میں لوگوں کی دلچسپی نہیں ہوتی آپ ٹرینڈنگ ٹاپک ڈھونڈیں اور ان پر وڈیوز بنائیں آپ لوگوں کے رجحانات دیکھیں اور ان پر وڈیوز بنائیں

نمبر دو
آپ اپنے چینل کی بلکل درست،منفرد ایس ای او کریں -ایس ای او میں سب سے پہلے تھمبنیل یعنی کے جو پوسٹر آپ کی وڈیوز پر لگے ہوئے ہیں آپ ان کو خوبصورت بنائیں آپ اپنی پوسٹ کے مطابق وڈیوز کا عنوان اور ڈسکرپشن دیں اپنی وڈیوز کے مطابق ان کے بہترین ٹیگز دیں اور ہو سکے تو ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کریں

نمبر تین
آپ کی جو وڈیو زیادہ دیکھی جا رہی ہے اور جو لوگوں میں زیادہ مقبول ہے آپ ان پر کام کریں اس آپ کا یوٹیوب چینل بہت جلدی آ گے بڑھے گا

نمبر چار
اگر آپ کے پاس فیس بک پیج, ٹک ٹاک اکاؤنٹ یا پھر کوئی ٹویٹر اکائونٹ ہے جس پر کافی زیادہ فالوورز ہیں تو آپ اپنے ان اکاؤنٹس سے اپنے چینل کو پرموٹ کر سکتے ہیں آپ ان فالوورز کو کہھ کے سبسکرائب کروا سکتے ہیں آپ اپنے چینل کے لنک کو اپنے وٹس ایپ گروپ میں بھی شئیر کر سکتے ہیں

/ Published posts: 3

My name is Muhammad Tayyab Bashir.I write blog post such as news,about technology, about interesting factc etc.

Facebook