مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق

In اسلام
January 07, 2021

مسلمانوں کے مسلمانوں پر حقوق
حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے ۔ نبی کریم صلی اللّٰہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
مسلمانوں کے مسلمانوں پر پانچ حقوق ہیں پہلا حقوق سلام کا جواب دینا, دوسرا حقوق مریض کی عیادت کرنا ، دعوت کو قبول کرنا، جنازے میں شریک ہونا اور چھینک کا جواب یر حمک اللّٰہ کہہ کر دینا۔
سلام کا جواب دینا
مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو سلام کریں ۔ مصافحہ کریں ۔ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہوتا ہے۔
حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو سلام کرتا ہے اور مصافحہ کرتا ہے ان کے مصافحہ کرنے کے بعد جب وہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہوتے ہیں تو ان کے بچھڑتے ہی ان کےگناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
سلام میں پہل کرنی چاہیے اس سے دوسرے کے دل میں آپ کے لیے عزت بھی پیدا ہوتی ہے۔ اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہنے سے نیکیاں بھی ملتی ہیں۔ ہر لفظ پر 10 نیکیاں ملتی ہیں۔ جب ہم کسی کو اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہتے ہیں تو جواب میں مسلمان بھائی آپ کو بھی وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہتا ہے۔ آپ اس کو سلامتی رحمت اور برکت کی دعا دیتے ہیں وہ بھی آپ کو یہی دعا دیتا ہے۔
مریض کی عیادت کرنی چاہیے
جب کوئی بیمار ہو تو ہمیں اس کی عیادت کے لیے جانا چاہیے ہمیں مریض کے لیے دعا کرنی چاہیے اللّٰہ تعالی آپ کو شِفاء کاملہ عطا کریں اور آپ کی بیماری کو آپ کے گناہوں کا کفارہ بنائیں۔ ہمیں مریض کو تسلی دینی چاہیے۔ مریض کے سامنے کوئی بھی ایسی بات نہ کریں جو اس کے ذہہن میں طرح طرح ہے خیالات پیدا کریں۔
جو شخص نیک نیت سے مریض کی عیادت کرنے جاتا ہے 70 ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
ہمیں مریضوں کا ہر طرح سے خیال رکھنا چاہیے ان کے آرام کا ان کی خوراک کا۔
جنازے میں شریک ہونا
مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے جنازے میں شرکت کریں۔ اور عبرت حاصل کریں کہ کل کو ہمارا وقت آئے گا ہمیں نیک کام کرنا چاہیے جو کل کو ہماری نجات و بخشش کا ذریعہ بنے۔ اپنے عزیز واقارب اور بالخصوص ان لوگوں کے لیے دعا کریں جن کے پیچھے کوئی ہاتھ اٹھانے والا نہیں ہے۔
اپنے مسلمان بھائی کی دعوت کو قبول کریں
جب کوئی مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی کو دعوت پر بلائیں تو اس کی دعوت کو قبول کرنا چاہیے اور کوئی تحفہ بھی پیش کر دیں ۔
چھینک کا جواب یر حمک اللّٰہ کہہ کر دینا چاہیے
جب کوئی مسلمان کو چھینک آئے تو اسے چاہیے جواب میں الحمد اللّٰه کہے اور سننے والا اس کے جواب میں یر حمک اللّٰہ کہے۔
اگر کسی انجان عورت کو چھینک آئی اس نے الحمدللہ کہا جوابا اسے دل میں یر حمک اللّٰہ کہنا چاہیے۔ اسی طرح عورت کو بھی مرد کی چھینک کا جواب دل میں دینا چاہیے۔

/ Published posts: 3238

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram