زنا کا عذاب بے شک بہت سخت ہے۔

In عوام کی آواز
January 07, 2021

زنا” بے شک شرک اور ماں باپ کی نافرمانی کے بعد تیسرا سب سے بڑا گناہ ہے۔احادیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص زنا کا مرتکب ہوا اور بغیر توبہ کیے اس دنیا سے رخصت ہوا تو اس پر مصیبتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ اور جس طرح کے زنا کا وہ شکار ہوا اس سے ملتا جلتا عزاب آخرت میں برداشت کرنا پڑے گا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہیں۔

نمبر(1) غیر محرم کے لیے چہرہ سنوارنے والے کا چہرہ سیاہ ہو گا۔

نمبر(2) غیر محرم کے چہرے کو پیار سے دیکھتا تھا قیامت کے روز چہرے کا گوشت گر جائے گا۔

نمبر(3) غیر محرم کے چہرے کو دیکھ کر اس کا چہرہ کھل جاتا تھا۔ قیامت کے روز اس کے چہرے کو آگ میں جہلسایا جاۓ گا۔

نمبر(4) غیر محرم سے دل لگی کی باتیں کیا کرتا تھا۔ قیامت کے روز روتا ہو گا۔

نمبر(5) غیر محرم سے ہنسی مذاق کر کے قہقہے لگاتا رہا۔ قیامت کے روز پیٹتا چلاتا رہے گا۔

نمبر(6) دنیا میں غیر محرم سے ملاقات کر کے خوش ہوتا تھا۔ قیامت کے دن غمگین اور افسردہ ہو گا۔

نمبر(7) دنیا میں غیر محرم کو شہوت کی نگاہ سے دیکھتا رہا۔ قیامت کے دن سیسہ پگھلا کر آنکھوں میں ڈالا جائے گا۔

نمبر(8) غیر محرم سے ملاقات کرنے کے لیے چل کر گیا۔ قیامت کے روز پیروں میں آگ کی بیڑیاں پہنا دی جائیں گی۔

نمبر(9) دنیا میں غیر محرم سے ہاتھ میں ہاتھ ڈالتا رہا۔ قیامت کے دن ہاتھوں میں آگ کی بیڑیاں پہنائی جائیں گی۔

نمبر(10) زنا کی ابتدا منہ ملانے (بوسہ دینے) ہوئی۔ قیامت کے روز اسی منہ کے بل جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔

نمبر(11) غیر محرم کی گردن میں بوسہ دیا۔ قیامت کے روز گردن میں آگ کی زنجیریں ڈالی جائیں گی۔

نمبر (12) غیر محرم کے جسم سے لباس ہٹایا۔ قیامت کے دن تارکول کا لباس پہنایا جائے گا۔

Also Read:

https://www.newzflex.com/54501

نمبر(13) غیر محرم کے پستانوں کو پکڑا اور چوسا۔ قیامت کے روز پستانوں کے بل جہنم لٹکا دیے جائیں گے۔

نمبر(14) غیر محرم سے ملاقات کے وقت منی خارج ہوئی۔ قیامت کے روز جسم سے بدبو خارج ہوگی۔

نمبر(15) غیر محرم سے ملاقات کے وقت جنسی پیاس بجھائی۔ قیامت کے روز پیاسا اٹھایا جائے گا۔

مندرجہ بالا عبارت کی روشنی میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جس قدر تفصیلی سزا زنا کی ملتی ہے کسی اور گناہ کی نہیں۔ اس کے لیے یہی بات شرمندگی کا باعث ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس سے ہم کلام ہی نہیں ہوں گے۔آخر میں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں، ہمارے رشتے داروں اور تمام مسلمانوں کو زنا جیسے گھٹیا گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین: