ہنڈا ایکارڈ 2020 ماڈل سپر لگژی کار

In دیس پردیس کی خبریں
January 08, 2021

ہنڈا ایکارڈ 2020 ماڈل سپر لگژی کار
1980؁ء میں جب ہنڈا کا پلانٹ پاکستان میں نہیں تھا تو پاکستان میں ہنڈا ایکا رڈ کے ماڈل ہیں سڑکوں پر فراٹے بھرتے دکھائی دیتے تھے ،جب 1990؁ءمیں ہنڈا کا پلانٹ پاکستان میں لگا تو پھر ہنڈا آوریل(Oriel) اورسیوک (Civic) ماڈلز کی کاریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی اور اب بھی پسند کی جا رہی ہیں۔

2004؁ ء میں ہنڈا ایکارڈ کے ماڈل سی ایل سیون(CL7) سی ایل نو(CL9) ، متعارف ہوئےاور اب اس کے بعد ہنڈا ایکارڈ 2020 ماڈل بھی پاکستان میں آ گیا ہے اس ماڈل کی صرف دس کاریں ہی پاکستان میں امپورٹ کی گئی ہیں۔

ہنڈا ایکارڈ 2020 ماڈل ، سی ایل سیون(CL7) سی ایل نو(CL9) ، آوریل(Oriel) اورسیوک (Civic) ، کے مقابلے میں فیچرز اورکمفرٹ لیول کے اعتبار سے بہت آگے کی کار ہے۔ پاکستان میں ہنڈا ایکارڈ ماڈل کی کاریں نہیں بنتی کیونکہ ان کا ہنڈا ایکارڈ ویرینٹ بہت یادہ مہنگا ہے۔اس گاڑی کا موازنہ آپ ٹیوٹا کمپنی کی کیمرے(Camry) اور مارک ایکس (Mark X) سے کر سکتے ہیں۔

ہنڈا ایکارڈ 2020 ماڈل کے فیچرز کی بات کریں تو گاڑی کی بیرونی ساخت کے بائیں جانب ایک کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ اس گاڑی کی ڈرائیونگ میں سہولت اور آسانی پیدا کرتا ہے۔مشلن سے بنے ہوئے ٹائروں کے رم ڈائمنڈ کٹنگ میں ہیں جس میں بیک ڈسک بریک ہے ۔ ٹائروں کا سائز 256/45 ، بمپر کی لُک بہت زیادہ نمایاں ہے اور نیچے لائٹ میں فورک لیمپ ہیں۔لائٹس کی بات کریں تو سی ای ڈی لائٹس ہیں جنکی انٹرنل لُک کروم میں ہے۔اشارے اگر ارتھنِگ میں استعمال کریں تو بڑی زبردست لُک دیتے ہیں ۔گاڑی کی انٹریئر مکمل لیدر میں ہے کچھ بھی اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا گیا۔

انجن کی بات کریں تو 1/5 ٹربو انجن ہے جو بڑی ہنر مندی اور خوب صورتی سے اسمبل کیا گیا ہے۔اس میں ڈرائی بیٹری سُول بھی ہے۔اس کار کا میٹر 240کلومیٹر تک اور مائلیج ایک لیٹر میں تقریباً گیارہ کلومیٹر کا سفرطے کرسکتی ہے۔حفاظتی نقظہِ نظر کے مطابق چھ ائیر بیگ ہیں اور انٹرنلی چھ سپیکر بھی نصب کیئے گے ہیں۔

ایک خوب صورت و دلکش ایل سی ڈی جو کہ ایپل کار پلے کے فیچر سے مزین ہے۔فرنٹ سیٹوں کے درمیان موجود سپورٹر میں چارچنگ سورس متعین ہونے کے ساتھ اس پر پیچھے بیٹھنے والے مُسافروں کے لیے اے سی کی سہولت بھی ہے۔

سیٹئرنگ پر موجود Cruise کا بٹن ہے اس کو کسی بھی سپیڈ پر لگا سکتے ہیں ضروری نہیں کہ صرف 1-10 پر ہی ، سیٹئرنگ میں پینڈ ل شفٹنگ دی گی ہے اور فون پر آنے والی کالز کو سیٹرنگ پر لگے بٹن سے اٹینڈ یعنی ریسیو اور چیک بھی کر سکتے ہیں۔گاڑی کا بیرونی کیمرہ جو کہ ڈرائیونگ میں سہولت اور معاونت کے لیے لگایا گیا ہے اس کو بھی بٹن سے آن یا آف کرتے ہوئے باہر کے مناظر کو سکرین پر بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔

ہنڈا ایکارڈ2020 ماڈل سپر لگژری گاڑی ہے جو پاکستان میں موجود ہنڈا کے کار سیلنگ آفسز سے بآسانی دستیاب ہے اس کار کی قیمت بشمول ٹیکس پاکستانی (124 lac.)ایک سو چوبیس لاکھ روپےیعنی ایک کروڑ چوبیس لاکھ ہے۔

/ Published posts: 3238

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram