مکڑی کے جالے کا طب اور دوسری اشیاء میں استعمال

In عوام کی آواز
January 08, 2021

دوستو مکڑی اور مکڑی کے جالے ہر گھر میں پائے جاتے ہیں _دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں اور ان کی صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے _گھروں میں ہی نہیں بلکہ وہ جنگلوں میں، درختوں پر ،پہاڑوں پر ، جھاڑیوں میں ،ہر جگہ پائی جاتی ہیں ۔
مکڑی کی تقریبا 40 ہزار سے زائد ہے ۔تقسیم ان کی ساخت کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہیں ۔ان میں کچھ مکڑیاں اتنی چھوٹی ہیں کہ آپ کے پنسل کی نوک پر دس مکڑیاں سما جائیں اور کچھ اتنی بڑی ہے جو کہ پرندوں کا شکار کرتی ہیں ۔
ایک مکڑی اپنے جسم سے پچاس گناہ زیادہ بڑا جال بنا سکتی ہے۔جال بنانے کے لئے مکڑی لیکوڈ سلک کا استعمال کرتی ہے جو کہ اس کے پیٹ میں موجود ہوتا ہے ۔باہر آنے پر یہ مادہ ہوا کی موجودگی میں سخت ہو جاتا ہے ۔ ریشم کا یہ دھاگا بال سے زیادہ باریک ،نایلان سے زیادہ مضبوط اور لچک دار ہوتا ہے ،اگر سٹیل کو اس کی طرح پتلا کردیا جائےتو یہ اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ سٹیل کو کاٹ سکتا ہے _
استعمال۔
مکڑی کا ریشم قدرت کی ایک حیرت انگیز ایجاد ہے ۔مختلف اشیاء میں اس کا استعمال قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے ۔یونانی اسے سرکہ اور شہد کے ساتھ زخموں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے ۔اس میں وٹامن کے (vitamin k)کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے _ وٹامن کے(vitamin k) زخموں کو مندمل کرتا ہے ۔اگر کہیں کٹ لگ جائے تو مکڑی کا جالا اتار کر اسے اپنے زخم پرلگا کر اس پر پٹی کر لیجائے اس سے نہ صرف خون جلدی رکھے گا بلکہ درد بھی ختم ہو جائے گا ۔
دوسری جنگ عظیم میں اس کا استعمال بندوق اور دوربین میں کراس ہایر کے طور پر کیا گیا۔جزائر سلیمان کے لوگ اسے مچھلی کے جال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مکڑی کی ریشم پر تحقیق کی گئی اور اس کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر مصنوعی طریقے سے یہ ریشم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے جو آلودگی سے پاک ہو اور ماحول دوست ہو۔ تاہم بہت کم حد تک اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اگر کسی طریقے سے زیادہ مقدار میں ریشم بنانے میں کامیاب ہو جائیں تو مختلف قسم کی اشیاء سازی میں اسکا استعمال کیا جاسکتا ہے ان میں سے چند درج ذیل ہیں ۔
1 ۔ بلٹ پروف لباس
2 ۔ رسیاں، جال، سیٹ بیلٹ ،پیراشوٹ
3 ۔موٹر گاڑیوں پر زنگ آلود پینل
4 . پٹیاں جراحی کا دھاگا
5 . خون کی کمزور رگوں کے لئے مصنوعی بندھن۔
6 . ایسی بوتلیں جو جراثیم کے عمل سے تحلیل ہوسکیں وغیرہ۔