ملتان میں پی ڈی ایم کا سیاسی قوت کا مظاہرہ

In دیس پردیس کی خبریں
November 30, 2020

ملتان میں پی ڈی ایم کا سیاسی قوت کا مظاہرہ

آج ملتان میں پی ڈی ایم کا سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ کارکنوں کا مارچ، ملتان میں چوک گھنٹہ گھر کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔ آصفہ بھٹو جو کہ بلاول بھٹو کی بہن ہے جلسے سے خطاب کرنے کے لیے کراچی سے ملتان پہنچ گئی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ، اور ایم این اے شگفتہ بھی جلسے کیلئے ملتان پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو کی نمائندگی آصفہ بھٹو کریں گی۔

ن لیگ کی رہنما مریم نوازکی میڈیا سے گفتگو

دوسری طرف ن لیگ رہنما مریم نواز بھی لاہور سے روانہ ہوچکی ہیں۔ تاکہ ملتان جلسے سے خطاب کر سکیں۔ لاہور سے روانگی کے وقت انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ جلسہ چاہے سڑک پر ہو یا سٹیڈیم میں جلسہ ضرور ہوگا۔ حکومت کو کرونا کا ڈر نہیں ہے بلکہ وہ اپوزیشن سے ڈر رہی ہے۔
ان کا خوف رکاوٹوں سے عیاں ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے گفتگو کے دوران کہا کہ جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوگیا ہے۔ حکومتی وزرا بھی جلسے کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے جلسے میں کرونا نہیں پھیلا کیا؟ میں جیل جا چکی ہوں دوبارہ گرفتار ہونے سے میں نہیں ڈرتی۔ اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ یہ حکومت ختم ہونے والی ہے۔

مریم نواز نے کہا دیکھ لو یہ سب رکاوٹیں حکومت کے خوف کو عیاں کر رہی ہیں۔ جب گھروں پر مشکلات آ جاتی ہیں تو بیٹیاں ہی باہر نکلتی ہیں۔
ملتان میں ن لیگ کے جلسے سے پہلے پولیس کا جلسہ ہورہا ہے پولیس والے بھی عوام سے تنگ آ چکے ہیں۔ عمران خان اپنی نوکری بچانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔

ملتان انتظامیہ کی تیاریاں

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی انتظامات سنبھال لیے ہیں۔ ہر جگہ پر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں، تاکہ راستے بند کیے جا سکیں۔ پولیس کی جانب سے ملتان میں پی ڈی ایم جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ بھی کی گئی ہے۔ ملتان گھنٹہ گھر چوک میں پولیس نے ن لیگ کی ریلی کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ گھنٹہ گھر چوک کو بھی چاروں اطراف سے سیل کر دیا ہے۔ ورکر کنونشن کو روکنے کے لیے فیصل آباد میں پولیس نے سابق ایم این اے عبدالمنان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ ایم این اے عائشہ اور رہنما این اے 109 مزمل سرور ڈوگر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے سٹی صدر شیخ اعجاز کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا۔

مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگ

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور حکومت جلسے کو روکنے کی بہت کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے غیر قانونی راستے اختیار کیے جا رہے ہیں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم، اسد عمر اور فردوس عاشق اعوان جیسے جلسے کرتے ہیں لیکن پی ڈی ایم جلسہ کو ناکام بنانے کے لیے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ جس جنگ کی شروعات حکومت نے کی ہے اس کا اختتام اب پی ڈی ایم ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا احتجاج مکمل پرامن ہے اور اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ لیکن عمران خان کرونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی مشاورت

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اہم صوبائی وزراء اور بیوروکریٹس سے مشاورت کی لہذا فیصلہ کیا گیا کہ ملتان میں کرونا کا پھیلاؤ 12 فیصد ہے جو کہ پنجاب میں سب سے آگے ہے۔ لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسی کو بھی یہ جازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ مرض کا پھیلاؤ کرے۔ اس کے علاوہ ملتان میں گرفتاریاں قانون کو ہاتھ میں لینے کی وجہ سے ہوئی ہے، نہ کہ جلسے کی وجہ سے۔ پولیس کو یہ بھی اجازت دی گئی ہے کہ جو شخص ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ اور یہ بھی بتایا گیا کہ گجرانوالہ جلسے سے کرونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ بھی ہوا ہے۔

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram