ورزش انسان کی زندگی کے لیے کتنی ضروری ہے

In عوام کی آواز
January 09, 2021

Jورزش کے فوائد
ورزش انسان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس سے انسان چاک وچوبند رہتا ہے اور اس کے تمام اعضاء درست کام کرتےہیں۔ ورزش کرنے سے دماغ تیز ، نظر تیز، سانس اور دوسرے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔ بال نہیں گرتے، انسان سدا جوان رہتا ہے۔ انسان کو کوئی بھی بیماری جلدی نہیں لگتی اور تندرست رہتا ہے۔ ورزش سے انسانی زندگی پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتےہیں۔

ورزش سے پہلے کھانا
ورزش سے تقریباَ 30 گھنٹہ پہلے تھوڑا سا پانی پینا، دودھ پینا، بادام کھانا اور آپ کے پاس جو کچھ بھی غذا میں ہلکا پھلکا ہو وہ کھا لے۔ اس کے بعد پارک میں جا کر دوڑ لگائے اور دوسری ورزش کرے ۔ یا پھر جم خانہ چلا جائے اور یاد رکھے کہ جب بھی ورزش کرنی ہے ہلکی کریں۔ اس سے جسم بہت اچھا اور شاندار رہتا ہے۔ اس سے انسان کا کھانا بھی ہضم ہو جاتا ہے اور گیس وغیرہ بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی قبض ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان تازہ رہتا ہے۔

ورزش کرنے کے بعد کھانا
ورزش کے بعد جو کچھ بھی گھر میں پکایا گیا ہو وہ کھائیں لیکن عتدال کے ساتھ کھائیں کیونکہ تھوڑا کھانا کھانے سے انسان کی صحت بہت اچھی رہتی ہیں۔ اور کھانا بھی جلد ہضم ہوجاتا ہے۔ اس کھانے کے ہضم جلدی ہونے سے انسان میں طاقت آتی ہیں جس سے انسان بہت دیر تک زندگی کے اہم کام کرسکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں جان ہے تے جہان ہے۔ ورزش کرنے کے بعد پہلے تھوڑا سا آرام کرلینا چاہیے پھر کھانا چاہیے۔ اس سے انسان تسلی سے اور جتنی ضرورت ہوتی ہیں اتنا کھانا کھاتا ہے۔

ورزش کی ضرورت
ورزش انسان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو بھی ہماری ورزش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی انسان کو چاہیے کہ روز صبح یا شام کو پارک میں جائے اور ورزش کرے۔ ورزش کرنے سے انسان جلدی بوڑا نہیں ہوتا اور ورزش کرنے سے انسان میں طاقت آتی ہیں جس سے انسان اپنے گھر والوں کا اچھی طرح اور کئی سال خیال رکھ سکتا ہے۔ اور بہت سے کام سر انجام دے سکتا ہے۔