جلد کی حفاظت

In خوبصورتی اور جلد
January 08, 2021

اگر ہم یہ کہیں کہ خوبصورتی اور خواتین کا چولی دامن کا ساتھ ہے تو یہ بے جا نہ ہوگا۔
پہلے زمانے میں بھی خواتین اکثر گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اپنے حسن کا خیال رکھا کرتی تھیں۔ اور آج تک یہ رواج چلا آرہا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حسین اور خوبصورت نظر آۓ۔ اور اسکی جلد صاف و شفاف چمکتی دمکتی رہے۔ اور صرف خواتین ہی نہیں مرد حضرات بھی اس حوالے سے خاصے فکر مند نظر آتے ہیں۔کیونکہ اکثر لوگوں کے پاس کاروباری مصروفیت کے سبب وقت نہیں ہوتا تو کوٸ اتنے مہنگے براڈکٹس افورڈ نہیں کر سکتا۔

آج کا ہمارا ٹاپک بھی اسی سے ریلیٹڈ ہے کہ ہم گھر پہ ہی رہ کر، مفت میں یعنی گھر پہ موجود چیزوں سے کیسے اپنے حسن کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔☺

سب سے پہلے اپنی اسکن ٹاٸپ معلوم کریں۔ کیوں کہ ہر کسی کی جلد الگ الگ ہوتی ہے ۔ کسی کی چکنی ہوتی ہے اور کسی کی حساس تو کسی کی خشک اور نارمل۔

عموماً خشک جلد والے افراد کو زیادہ مساٸل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ خشک جلد سردیوں میں بالکل سکڑ کر سخت ہوجاتی ہے اور وقت سے پہلے ہی اس پہ جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ایسے میں جلد کو کسی اچھے سے مواٸسچراٸزنگ لوشن سے مواٸسچراٸز کرلیں ۔ ناریل کا تیل بھی اس عمل کیلۓ بہت مفید ہے۔ آپ وٹامن ای کیپسیول بھی یوز کر سکتے ہیں کیونکہ یہ جھریاں ختم کرنے میں بھی مدد کرتاہے۔ اور جلد کو نمی فراہم کرکے چہرے پر سے وقت سے پہلے نمودر ہونے والی لاٸنوں کو بھی مٹاتاہے۔

چکنی جلد والے افراد گرمیوں میں اپنی جلد کے حوالے سے بہت پریشان دکھاٸ دیتے ہیں۔ کیونکہ گرمیوں میں کافی آٸل خارج ہوتا ہے جسکی وجہ سے چہرے پہ دانے اور کیل مہاسے نکل آتے ہیں۔ چکنی جلد والے افراد کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے بازاری اور غیر معیاری پراڈکٹس چھوڑ کر بیسن سے اہنا چہرہ دھوٸیں۔ اس سے نہ صرف آٸل کنٹرول ہوگا بلکہ دانے بھی کم ہونگے۔
*چکنی جلد کیلۓ گھر پہ تیار کیا جانے والا ماسک : کینو کے چھلکے پھینکیں مت بلکہ انہیں سکھا کر گراٸنڈ کرکے پاٶڈر بنالیں اور پھر اس میں عرق گلاب، دودھ یا پھر دہی میں ملا کر ماسک بناٸیں اور اپنے چہرے پر لگالیں۔ سوکھنے پر نرمی سے اتار لیں اور چہرہ دھولیں۔

نارمل جلد والے افراد کو خوش قسمت کہا جاسکتا ہے کیونکہ انکی جلد کو کسی خاص قسم کے کیٸر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ لوگ صرف کلینزنگ کرکے اپنی جلد کو صاف رکھ سکتے ہیں۔

خواتین یہ بات نوٹ کرلیں کہ میک اپ کو زیادہ دیر نہ لگا رہنے دیں۔ جب بھی گھر آٸیں میک اپ اتار کر کلینزنگ کرلیں ۔ ہھر اپنی اسکن کے مطابق کوٸ ماسک لگالیں۔ اس سے آپکے مسام بند ہوجاٸنگے اور کیل مہاسے بھی کسی حد تک ختم ہونگے۔ ہمیشہ معیاری پراڈکٹ کا استعمال کریں۔ سستی اور غیر معیاری چیزیں وقتی فاٸدہ تو دے سکتی ہیں مگر اسکے نقصانات ہمیشہ آپکی جلد پہ اپنے اثرات چھوڑ جاٸنگے۔

سب سے آخر میں اس بندہء ناچیز کو دعاٶں میں یاد رکھیں اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔