کلونجی اور روغن کلونجی کے فائدے

In عوام کی آواز
January 08, 2021

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ٫کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے سوائے موت کے،کلونجی شوگر کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔یہ معدے اور لبلبے کی رطوبت کو اعتدال پر لاتی ہے۔

شوگر کے لیے نسخہ۔
کلونجی 50 گرام، کوڑتما 50گرام، تخم سرس 50گرام، گوند کیکر 50گرام، تخم جامن 50 گرام، تخم کاسنی 50 گرام۔تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ایک چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

لاعلاج بیماریوں کے لیے نسخہ۔
خالص شہد ایک پاؤ کلونجی 50 گرام کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کر دیں ایک چمچ صبح شام استعمال کریں گرمیوں میں ایک چمچ ایک گلاس پانی میں گھول کر پئیں۔

کینسر اور شوگر کے لیے۔
کلونجی پچیس گرام، تخم میتھی 25 گرام،گلاب کے پھول 50 گرام،تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ خوراک۔آدھا چمچ صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

حافظہ اور یادداشت کے لیے
یادداشت کو تیز کرنے کے لئے صبح خالی پیٹ ایک چٹکی کلونجی کم از کم گیارہ دانے روزانہ کھائیں۔اسے پیس کر کھانا زیادہ بہتر ہے۔کلونجی معدے کو مضبوط کرتی ہے۔تبخیری مادے کو باہر نکالتی ہے،اگر اسے پیس کر خالص سرکہ میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے مار دیتی ہے۔اس کا آدھا چمچ پیس کر پانی کے ساتھ کھانے سے بلغمی دمہ کو جڑ سے ختم کر دیتی ہے۔گیس، قبض، نزلہ، زکام، کھانسی، ٹی بی، فالج، لقوہ سرکادرد، حافظہ کی کمزوری کے لئے نہایت مفید ہے۔اگر اسے پیس کر گرم پانی میں شہد کے شربت کے ساتھ پیا جائے تو گردے اور مثانہ کی پتھری کو نکال دیتی ہے۔اس کو پیس کر دودھ میں ملا کر پینے سے یرقان کو فائدہ ہوتا ہے۔اسے تخم کاسنی کے ساتھ ملا کر کھانے سے یرقان کا جڑ سے خاتمہ ہوتا ہے۔اس کو ابال کر پینے سے بواسیر دور ہوجاتی ہے،اس کو مسلسل کھانے سے فالج اور لقوہ دور ہو جاتا ہے۔نہار منہ کھانے سے زیتون کے تیل کے ساتھ کھائی جائے تو چہرے کا رنگ گلابی ہو جاتا ہے۔دماغی کمزوری، جسمانی و اعصابی کمزوری میں روغن کلونجی کے پانچ قطرے شہد یا کسی شربت میں ملا کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

بخار کے لیے
اجوائن دیسی 12 گرام ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں۔صبح پانی صاف کر کے دس قطرے روغن کلونجی ڈال کر پی لیں انشاءللہ ایک ہفتہ میں افاقہ ہو جائے گا۔

قبض کے لیے
سناء مکی آدھا چمچ اور روغن کلونجی آدھا چمچ گرم دودھ میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

ہیضہ کے لئے
سونف ایک چمچ پودینہ ایک چمچ دارچینی ایک چمچ نمک آدھا چمچ چوٹی الائچی چھ عدد لے کر چائے کی طرح ایک لیٹر پانی میں پکائیں۔ہر دو گھنٹہ بعد اس کا آدھا گلاس لے کر اس میں پانچ قطرے روغن کلونجی ملا کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

ہچکی کے لیے
آدھا چمچ روغن کلونجی مکھن میں ملا کر استعمال کریں۔ریاح اور گیس کے لئے دیسی اجوائن 60 گرام میں دس قطرے روغن کلونجی ملا کر لیموں کے رس میں ڈبو دیں پھر اسے دھوپ میں خشک کرکے اس میں دو چمچ کالا نمک ملا لیں۔آدھا چمچ صبح و شام استعمال کریں۔