433 views 0 secs 0 comments

شوبز کی دو منفرد شادیاں

In شوبز
December 07, 2020

شوبز کی دو منفرد شادیاں

شوبز کی دو منفرد شادیاں.ہمارے شوبز کے بہت سے ستارے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے سامنے مختلف روپ میں رونما ہوتے ہیں۔ شادی ہمارے مذہبی فریضے کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی ضرورت بھی ہے۔ جیسے جیسے وقت میں تبدیلی آ رہی ہے ۔ اسی طرح زمانے کے بدلتے ہوئے انداز شادی کی تقریبات میں بھی نظرآتےہیں۔ عام انسان اور شوبز کا معروف اداکاروں کی شادیوں میں بھی واضع فرق دیکھائی دیتا ہے۔ ہر انسان کی ترجیحات کے مطابق اس کی شادی کی تقریبات بھی منفرد ہوتی ہیں۔ اسی طرح ہمارے بہت ہی پسندیدہ شوبز کے ستارے دو مختلف انداز میں شادی کرتے ہمارے سامنے آئے۔ حمزہ علی عباسی اور نمل خاور کی سادہ مگر پر کشش شادی. جبکہ ایمن خان اور منیب بٹ ایک شہانہ شادی کے ساتھ میڈیا کی زینت بنے۔

حمزہ علی عباسی اور نمل خاور

ٹیلی ویژن کے ستارے حمزہ علی عباسی اور نمل خاور اداکارہ اور معروف خطاط کی دو سال دوستی رہی۔ حمزہ علی عباسی کا کہناتھا کہ شادی کا فیصلہ اچانک ہوا۔ بہت سے ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے حمزہ اور نمل کو شوز پر آنے کی دعوت دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی محبت کی داستان اپنے مداحوں سے شئیر کریں۔ اس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ جس میں انہوں نےاس بات کو واضح کیا کہ یہ کوئی محبت کی داستان نہیں۔ان کے ذہن مین شادی کا خیال آیا. اور انہوں نے نمل سے پوچھا .جس پر نمل نے “ہاں” کی جس کے بعد انہوں نے سادگی سے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔

حمزہ علی عباسی اور نمل خاور کی شادی

اگست25 2019 کو اداکارہ نمل خاور سے سادہ سی نکاح کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں صرف قریبی لوگوں کو مدعو کیا گیا .کیونکہ اسی سال حج کے فریضہ کو سرانجام دینے. کے بعد حمزہ علی عباسی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں دکھائی دی گئیں۔ ان کے کہنے کے مطابق شادیوں کو سادگی سے ہونا چاہیے. اور کسی کے خاندان پر بھی بوجھ نہیں بننا چاہیے. نہ لڑکی والوں پر نہ لڑکے والوں پر اور یہ ہی بات ان کی تقریب میں دیکھنے کو ملی۔ نیمل خاور نے اپنے نکاح پر اپنی والدہ کی شادی کا جوڑہ زیب تن کیا. اوراپنے مداحوں کی خوب داد وصول کی۔ سادگی سے تیار ہونے والی یہ اداکارہ اپنے نکاح کے روز بہت خوبصورت اور آج کل کے زمانے کے مطابق بہت منفرد نظر آئیں۔

ایمن اور منیب

ایمن خان اور منیب بٹ کی بھی منفرد ” محبت کی داستان” ہے. جس کو جاننے کے لیےدونوں اداکاروں کے مداح بہت بےچین نظر آئے۔یہ شوبز کا کم عمر میں شادی کرنے والا جوڑا تھا .جس نے شادی کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔ عمر میں فرق کی وجہ سے منیب ایمن کو پہلے اپنی بہن تصور کرتے تھے. لیکن اس وقت انہوں نے یہ سوچا بھی نہ تھا. کہ جسے آج بہن سمجھ رہے ہیں. کل کو وہی انکی شریکِ حیات بنے گی.

ان دونوں کا دوستوں کا ایک بڑا گروپ تھا۔ جس کی وجہ سے ان دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی۔ اور یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ محبت کی شکل اختیار کر گئی۔ ایمن خان کی بہن مشہور اداکارہ منال خان کو انکی محبت کا شروع میں اندازہ نہ ہو سکا۔ مگر جب علم ہوا تو انہوں نے اپنی بہن کا خوب ساتھ دیا۔ دوستوں کا ایک بڑا گروپ ہونے کی وجہ سے ان دونوں اداکاروں کی شادی کے بہت سے یادگار لمحے ہیں۔ شادی کے بات بہت سے انٹرویوز دئے. جس میں انہوں نے اپنے ان حسین اور خوشگوار لمحوں کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

ایمن اور منیب کی شادی

مداحوں کی توجہ کا مرکز
21 نومبر 2018 کو ازدواجی زندگی میں ڈھلنے والا یہ شوبز کا جوڑا. ایک ماہ تک اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس شادی کی وجہ ان دونوں کے خاندان تھے ۔ کیونکہ منیب بٹ اپنے خاندان کے سب سے چھوٹے جبکہ ایمن اپنے خاندان کی سب سے بڑی تھیں۔ ایک طرف خھاندان کی آخری شادی جبکہ دوسری جانب خاندان کی پہلی شادی ہونے کی وجہ سے یہ ایک نہایت شاہانہ شادی تھی ۔

شادی کی شروعات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں نکاح سے ہوئی اور یہ سادہ سی شادی کسی شاہی جوڑے کی طویل شادی کا روپ دھار گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اسے میراتھن شادی اور کسی نے اسے پیسے کا ضیا ع کہا۔ مگر ایمن اور منیب نے لوگوں کی پرواہ کرنے کے بجائے اپنی شادی کی تقریبات کو پوری خوشی کے ساتھ منانے کو ترجیح دی۔

قصہ مختصر یہ ہے کہ

جہاں دونوں شادی کی تقریبات مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنی رہیں وہیں حمزہ اور نمل کی شادی سادگی کا امتیاز ہونے اور ایمن اور منیب کی شادی بے جا فضول خرچی کے باعث تنقید کا نشانہ بنی رہی۔ مگر اس سب کے باوجود یہ چاروں اداکار عوام کی توجہ اپنی جانب راغب کرتے دکھائی دیے۔ صرف شادی کے وقت ہی نہیں آج بھی یہ دونوں جوڑے شوبز کے منفرد شادی شدہ جوڑے مانے جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ مزید اداکار شادی کے بندھن میں بندھتے نظر آئے مگر ان دونوں جوڑیوں کا انداز ہی کچھ اور تھا جو ایک لمبے عرصے تک یاد رہے گا۔

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram