

اسلام و علیکم دوستو!
آج ایک ایسی سبزی کی افادیت کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جو آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ سبزی تھی۔ آپ کو کھانے میں کدو بہت پسند تھے۔ کدو ایک افادیت سے بھرپور سبزی ہے۔ اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے۔ یہ ایک صحت بخش غذا ہے جو موسم گرما کا بہترین تحفہ ہے۔
ذیادہ تر لوگ اس سبزی سے دور بھاگتے ہیں۔ شاید وہ اس کی افادیت سے واقف نہیں ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ آج لوگ اس کی افادیت سے واقف ہو کر اور یہ جان کر کہ یہ سبزی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ سبزی تھی، ضرور کھانا شروع کر دیں گے۔ مجھے بذات خود یہ سبزی بہت پسند اور یہ کافی لذیذ بھی ہوتی ہے۔
کدو کا سالن خشکی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سالن بہت سی بیماریوں میں قوت بخش ہوتا ہے۔ افادیت کے پیشِ نظر کدو کو معدے کے امراض کیلئے خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ معدے کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے۔ قبض و گیس اور جگر و مثانہ کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ کدو آنتوں اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے۔ بعض لوگوں کو گرمیوں میں نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے۔ تو کدو کا جوس تلوں کے تیل میں ملا کر سر کی مالش کرنی چاہیئے گہری اور پرسکون نیند آتی ہے۔ پرانے حکیموں نے گِھیا میں چنے کی دال شامل کر کے ہمارے لیے ایک مکمل اور سستی غذا تجویز کر دی ہے۔
جب حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی نے کنارے پر اُگلا تو آپ علیہ السلام کی جلد بہت خراب ہو چکی تھی۔ آپ نقاہت اور جلد کی خرابی کی وجہ سے بالکل حرکت نہیں کر پا رہے تھے۔ تو الله تعالیٰ نے آپ کے نزدیک ایک بِیل اُگا دی اور وہ بِیل کدو کی تھی۔ یہاں سے ہمیں اس بات کا بھی پتا چلتا ہے کہ کدو جلدی امراض میں بھی بہت مفید ہے اور ساتھ ہی ساتھ نقاہت اور کمزوری دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اسی واقع کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک انگریز نے کدو کی افادیت پر ریسرچ شروع کی۔ وہ کدو کی افادیت سے بہت متاثر ہوا اور اس پر ایک کتاب لکھ ڈالی۔ اور یہ کہا کہ کدو پیاز سے ذیادہ فائدہ مند ہے۔ لیکن اس کی کتاب کو شائع کرنے سے روک دیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ اسے قید و بند کی سختیاں بھی جھیلنی پڑیں کیونکہ وہ ایک انگریز تھا اور اس نے کدو کی افادیت پر کتاب لکھی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ کدو پیاز کی نسبت ذیادہ مفید ہے۔ یقیناً اسلام دشمن عناصر مسلمانوں اور اسلام کے حق میں کی گئی بات کو برداشت نہیں کرتے۔ کدو آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ ترین سبزی تھی۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ الله مجھے اور آپ کو دوسروں کی ذندگی میں آسانیاں بانٹنے کا موقع دے۔ (آمین)