163 views 0 secs 0 comments

دل کیسے جیتے ہیں ؟کچھ رہنما اصول ۔۔۔

In ادب
January 10, 2021

درج ذیل کچھ ایسے نکات بیان کیے ہیں جن پر عمل کرکے آپ دنیا میں محبوب ترین انسان بن سکتے ہیں
1۔کسی پر نکتہ چینی کسی کی مذمت نہ ہی کسی کی شکایت کریں،کسی کی بے وجہ شکایت یا کسی کی بے وجہ مذمت آپ کو اس شخص سے الگ کر سکتی ہے
2۔کسی کی تعریف سنجیدہ طریقہ سے اور دیانتداری سے کریں کیونکہ بدنیتی سے کی گئی تعریف کا دوسرے کے دل پہ کوئی اثر نہیں ہوتا
3۔لوگوں میں کسی مقصد کے لیے جو شعور بیدار کریں اگر اس مقصد میں وہ شخص کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے دل میں آپ کے لیے عزت بڑھ جائے گی
4۔دوسروں میں مخلصانہ طور پر دلچسپی لیں اور فضول باتوں سے بچیں
5۔ہمیشہ مسکرا کر ملیں اور مسکرانے کو اپنا وطیرہ بنا لیں کیونکہ مسکراہٹ ایک ایسا تحفہ ہے جو غریب سے غریب تر آدمی بھی دے سکتا ہے
6۔یہ بات ذہن نشین کر لیں کسی شخص کا نام اس کے لیے زبان کا سب سے پسندیدہ لفظ ہوتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ اس شخص کو اس کے نام سے پکاریں
7۔ایک اچھے سننے والے بنیں،دوسروں کو اس پر آمادہ کریں کہ وہ اپنے بارے میں بات کریں
8۔کوشش کریں اس موضوع پر بات کریں جس جس موضوع میں دوسرا شخص دلچسپی رکھتا ہوں
9۔دوسروں میں یہ احساس پیدا کریں کہ وہ کتنے اہمیت کے حامل ہیں اور یہ کام خوش دلی سے کریں
10۔دلیل بازی میں بہترین حکمت عملی ہے کہ دلیل بازی سے اجتناب کریں کیونکہ اکثر اوقات دلیلیں جھگڑے اور فساد کا باعث بنتی ہیں
11۔دوسروں کے مشورے کا احترام کریں اور یہ کہ کبھی نہ کبھی آپ بھی غلط ہو سکتے ہیں
12۔اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ غلطی پر ہوں تو فورا اس کا اعتراف کریں اور ایسا خوش دلی سے کریں کیونکہ غلطی تسلیم کر لینے سے عزت میں اضافہ ہوتا ہے نہ کہ کمی
13۔گفتگو اس انداز میں کریں کہ دوسرا آپ کی ہاں میں ہاں ملائے اور آپ کی حمایت کرے اور زیادہ بولنے سے اجتناب کریں
14۔محبت کا ایک قیمتی اصول یہ بھی ہے کہ سب سے پہلے دوسروں کو بولنے کا موقع دیں اور دیانتداری سے دوسرے کے نقطہ نظر سے بات سمجھنے کی کوشش کریں پھر اپنی آراء کا اظہار کریں
15۔دوسروں کی خواہشات اور خیالات کے حوالے سے ہمدردی کا روایہ اپنائیں اور ان کا احترام کریں
16۔اگر کسی میں کوئی غلطی دیکھیں تو براہ راست جھاڑ جھپاڑ کی بجائے اس کی بالواسطہ طور پر نشاندہی کریں اور زیادہ غصہ کرنے کی بجائے آرام اور سکون سے بات کریں اور یہ بات یاد رکھیں کہ غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے
17۔دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں جب آپ اپنے گریبان میں جھانکیں گے تو اپنے آپ میں بہت سی کمی و کوتاہی پائیں گے
18۔براہ راست تو کو دینے کی بجائے سوالات کا انداز اپنائیں کیونکہ کوئی بھی یہ گوارا نہیں کرتا کہ اس پر حکم چلایا جائے
19۔ہمیشہ دوسروں کو عزت و احترام دیں اور یہ عزت و احترام اس کے مال و دولت کو دیکھنے کی بجائے اس کے اخلاق کو دیکھیں
20۔اپنے تمام دوستوں کو یہ احساس دلائیں کہ ان میں کوئی خاص بات ہے ہر ملنے والے فرد سے خوشی صحت اور خوشحالی کے موضوعات پر بات کریں
21۔اپنی اصلاح پر اس قدر وقت دیں کہ دوسروں پر تنقید کے لئے وقت نہ رہے
22۔دوسروں کی کامیابی پر بھی اسی طرح جوش و خروش کا مظاہرہ کریں جس طرح آپ اپنی کامیابی پر خوش ہوتے ہیں