ٹیکنالوجی کے بغیر زندگی گزارنا سیکھیں۔

In عوام کی آواز
January 10, 2021

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے کتنے محتاج ہو گئے ہیں ۔ ہمیں ٹیکنالوجی کے بغیر اپنا ایک منٹ گزارنا بھی مشکل لگتا ہے ۔ہم بلاواسطہ یا بلواسطہ ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے ہیں ۔جہاں ٹیکنالوجی کے بہت زیادہ فائدے ہیں وہیں اس کے نقصان بھی بہت ہیں ۔ اگر ہم اس کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تو یہ ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے جب کہ اگر ہم اس کو غلط استعمال کریں گے تو یہ ہمارے لیے نقصان دہ بھی بہت ہے سکتا ہے کہ ہمیں یہ پڑھائی میں مدد دے سکتا ہے ۔

لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں اور خود کو اسکا شکار بنایا ہوا ہے۔کیا آپ نے کبھی ٹیکنالوجی کا ٹائم آؤٹ لینے کے لیے خودکو للکارا ہے؟ بغیر ٹیکنالوجی کے ہر دن تقریبا ، سمارٹ فونز آئی پیڈز اور پلے اسٹیشنوں کی مدد سے ٹیکنالوجی کے جال میں پڑنا آسان ہے۔اور نکلنا مشکل ہے۔سونے سے پہلے آپ میں سے کتنے لوگ بستر پر فیس بک براؤز کرتے ہیں؟ پھر جاگنے پر ، فرش پر پیر لگانے سے پہلے اپنا ای میل ، واٹس ایپ چیک کرنے کے لئے اپنا فون اٹھاتےہیں ؟

میں جانتا ہوں کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بہت کم لوگ ہونگے جو موبائل اور انٹرنیٹ کے بغیر گزارا کر رہے ہونگے۔وہ بھی اس لیے کے یہ چیزیں ان کی پہنچ سے دور ہوتیں ہیں۔لیکن ہم کوشش کر سکتے ہیں کہ خود کو دن میں کچھ گھنٹے ٹیکنالوجی سے دور رکھ سکتے ہیں۔ ہم تھوڑی سی کوشش کرکے کے خود کو موبائل لیپ ٹاپ یا انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے دور رکھ سکتے ہیں چاہے دن میں کچھ گھنٹے ہی سہی کیونکہ اس سےہمیں یہ فائدہ ہوگا ہم اپنے آس پاس کے لوگوں کو جانے گے ان سے بات کریں گے اور ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے بھی بچیں گے اور اپنے ٹائم کو ایک کوالٹی ٹائم کے طور پر گزاریں گے ۔ یہاں پر میں آپ لوگوں کو کچھ ایسی چیز بتاتا ہوں جس سے ہم خود کو ٹیکنالوجی سے کچھ گھنٹے دور رکھ پائیں گے اور اپنے گھر والوں کو اپنا ٹائم دیں گے جن کو ہمارے ٹائم کی ضرورت ہے۔

یہاں ٹیکنالوجی سے پاک آئیڈیاز دیئے گئے ہیں لہذا آپ ان کو آزمانےمیں کوئی عذر نہیں کرنا چاہیے!

نمبر1. صبح کی سیر کو جائیں اور صبح کا منظر دیکھیں اس سے آپ کا ذہن تروتازہ ہو جائے گا ۔
نمبر2. اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں اس سے آپ کو اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرنے کا بھی موقع ملے گا ۔
نمبر3. لائبریری جائیں۔
نمبر4. خاندان کے ساتھ پکنک پر جائیں۔
نمبر5. آنکھ مچولی کھیلو۔
نمبر6. کسی رشتہ دار سے ملنا۔
نمبر7. فیملی فٹ بال کھیل رکھیں۔
نمبر8. گھرمیں پودے لگائیں۔
نمبر9. چڑیا گھر یا میوزیم میں خاندانی سفر کریں۔
نمبر10. بزرگوں کے ساتھ گپ شپ لگایئں۔
نمبر11. ساحل پہ جاؤ۔
نمبر12. بچوں سے انکی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کریں۔

کیا آپ نے کبھی ٹیکنالوجی کا ٹائم آؤٹ لیا ہے؟ کیا کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ بغیر ٹیکنالوجی کے کرتے ہیں؟

/ Published posts: 5

میرا نام محمد اسرار شاہد ہے . میں ایک الیکٹرونکس انجینئر ہوں. مجھے لکھنے کا شوق اپنی یونیورسٹی لائف سے ہُوا. میں اب تک مختلف مضامین میں لکھ چکا ہو . لکھنا میرا پیشن ہے۔