صحت سے متعلق

In عوام کی آواز
January 10, 2021

موسم سرما کےپھل اور اُن کے خواص
نزہت قریشی
موسم سرما یوں تو سردی اور سُستی کا موسم تصور کیا جاتا ہے مگر اس کے پھلوں کا انتظار سارا سال ہی کیا جاتا ہے۔ کچھ پھلوں کے نام اور اُن کے خواص درج ذیل ہیں
1۔ سیب:۔

سیب بچوں اور بڑوں سب کا پسندیدہ پھل ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ ذیابیطس کی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔ ایک مقولہ ہے کہ ” روزانہ کا ایک سیب آپ کو ڈاکٹر سے دُور رکھتا ہے” سیب جسم سے چکنائی کو ختم کر کے کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ۔ سیب کا مُسلسل استعمال لبلبے کے کینسر کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔ خواتین اس کو روزانہ کھائیں تو اُن میں ذیابیطس اور بریسٹ کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔
پاکستان میں سیب بلوچستان ، خیبر پختونخوا اورپنجاب کے کچھ علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔مگر کشمیر کے سیب اپنے بہترین ذائقے مٹھاس کی وجہ سے بُہت مشہور ہیں۔
سیب تین رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ سُرخ ، سبز اور ذرد۔ نہ صرف رنگ بلکہ ان کے ذائقے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔
2۔ انُگور :۔
انگور میٹھا اور رس دار پھل ہے۔ یہ بھی مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ کالا ، لال اور سبز وغیرہ۔ اس میں پو ٹاشیم کی مقدار بُہت زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ سردی سے خُشک ہونے والی جلد کے لیےنہ صرف ایک موئثر ٹانک ہے بلکہ بینائی کے لیئے بھی بہترین دوا ہے۔ انگور کے مسلسل استعمال سےہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ خُون کو رگوں میں جمنے سے روکتا ہے اور دل کے دورے کے امکان کو کم کرتا ہے۔ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ اور کینسر کے خلیے بننے سے روکتا ہے۔جسم کو صحت مند اور متوازن کرتا ہے۔
پاکستان میں انگور زیادہ تر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اُگایا جاتا ہے۔
3۔ انار:۔
انار کو اگر پھلوں کا بادشاہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا، کیونکہ اس کے سر پہ بنا تاج اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے سُرخ دانے خُون بنانے میں مدد دیتے ہیں اس کا شربت ذہنی سکون دیتا ہےاورذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔قندہاری انار اپنی مٹھاس اور رس کی وجہ سے بُہت بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
انار کا جُوس جسم سے فاضل چربی کا خاتمہ کر کے موٹاپے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ انار کا جُوس پروسٹیٹ کے کینسر اور آنتوں کے کینسر سے بھی بچاؤ کا ذریعہ ہے۔معدے کی تیزابیت کو ختم کر کے بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
4۔ مالٹا اور کینو:۔
خُوش نُما رنگ اور اس کی تازگی کی وجہ سے فوری توجہ کھینچ لیتا ہے۔ اس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔اس کے چھلکے کو پیس کر دودہ کے ساتھ ملا کر جلد پر کریم کی طرح لگانے سے جلد نرم و ملا ئم اور خُوبصُورت ہو جاتی ہے۔
کینو کا استعمال آنکھوں کی بیماری موتیا کو روکنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ اور نظر کو بھی بہتر کرتا ہے۔اس کا استعمال دل، گُردے اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ دیتا ہے۔ مالٹا ذود ہضم ہوتا ہے اس لیے کھاتے ہی فوراًٍ خُون میں شامل ہو جاتا ہے اور معدے کی تیزانیت کو ختم کرتا ہے۔
5۔ امرود:۔
امرود خوُشنما اور خوشبو دار پھل ہے باہر سے سبز اور اندر سے سفید اور سُرخ دو رنگوں میں ہوتا ہے امرود طاقت کا بیش بہا خزانہ ہے ۔ اس میں وٹمن سی اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو بہت سی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ سردیوں میں نزلہ و زکام سے ہونے والے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں وٹامن بی3 اور وٹامن بی6 وافر مقدار میں ہوتا ہے جو دماغی صلاحیتیں بڑھاتا ہے۔ جلد کو تروتازہ بنا کر سلوٹوں سے دیر تک حفاظت کرتا ہے۔ بینائی کو تیز کرتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔

/ Published posts: 31

I am Nuzhat Quraishi. Principal The Smart School Shabqadar Campus. I am a writer and want to write articles.

Facebook