کامیاب ہونا جاہتے ہو ؟ تو میری ان باتوں کو یاد رکھنا۔

In تعلیم
January 10, 2021

کامیاب ہونا جاہتے ہو ؟ تو میری ان باتوں کو یاد رکھنا۔
السلام علیکم !

دوستوں کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ زندگی میں اپنا موازنہ کبھی کسی سے مت کرو۔
سورج اور چاند کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں ہی چمکتے ہیں مگر اپنے اپنے وقت پر۔اور اگر کبھی زندگی میں آگے بڑھنے سے ڈرر لگے تو یہ بات یاد رکھناکہ ڈر اس بات کی نشانی ہےکہ کام سچ میں بہت بڑا ہے۔

جو اسے کر گیا وہ ایک دن ضرور بڑا نام کرے گا۔آرے دوست! خواب جن کے اونچے اور مست ہوتے ہیں امتحان انہی کے سخت ہوتے ہیں۔ پہاڑ کی انچائی کبھی آپ کو آگے بھر نے سے نہیں روکتی بلکہ آپ کی ٹانگوں کی کمزوری آپ کو روکتی ہے۔

اس لیۓ زندنگی میں آگے بھر نے کیلۓ خود کو مضبوط بناؤ اور بہتر بنتے جاؤ۔ یاد رکھو دوست سمندر میں مری ہوئ مچھلی ہی پانی کے بہاؤ کے ساتھ چلتی ہے۔ جبکہ جن میں جان ہوتی ہے وہ اپنا راستہ خود بناتی ہیں۔ اپنے حوصلہ کو کبھی یہ مت بتاؤ کہ مشکل کتنی بڑی ہے بلکہ اپنی مشکل کو یہ بتاؤ کہ تمارا حوصلہ کتنا بڑا ہے۔

پہادر انسان وہ ہی جو اپنے دشمنوں کو دبا کر رکھتا ہے۔ بلکہ بہادر انسان وہ ہے جو اپنے جذبات اور غصہ کو دبا کر رکتا یے۔اگر آپ نے اس وجہ سے اپنے خابوں پہ کام کرنا بند کر دیا ہےکہ کسی کو لگتا ہے آپ کبھی کچھ نہیں کر سکتے، دراصل وہ آپ کا خواب نہیں تھا وہ آپ کی چھوٹی سوچ تھی۔ جو لوگ آپ کو پرسنلی نہیں جانتے ان کی باتوں کو پرسنل مت لیا کرو۔

آگے بڑھو اور کچھ کر کے دیکھاؤ،زندگی میں اچھے لوگوں کو تلاش مت کرو بلکہ خود اچھے بن جاؤ۔ شاید آپ سے مل کر سکی کی تلاش پوری ہو جاۓ۔ زندگی میں جتنی مشکل آۓ تو پریشان نہ ہونا بلکہ یہ یاد کرنا کہ مشکل رول ہمیشہ اچھے ایکٹر کو ہی دیئے جاتے ہے۔ زندگی میں اتنی تیزی سے آگے بڑھو کہ لوگوں کی باتیں آپ کو اور مضبوط بنائیں۔

یاد رکھو دوست آرام کرنے کیلئے کچھ بڑا کرنا ضروری نہیں،لیکن کچھ بڑا کرنے کیلئے آرام کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اپنی منزل پانے کیلئے باربار آپ کو ناکامی مل رہی ہے تو تب بھی کوشش کرنا مت چھوڑنا ، کبھی کبھی گچھے کی آخری چابی بھی تالے کو کھول دیتی ہے اس لیئے کبھی ہمت مت ہارو، کبھی کوشش مت چھوڑو، آگے بڑھتے رہو اور لڑتے رہو جب تمہیں تماری منزل نہیں مل جاتی۔

/ Published posts: 25

یوٹیوبر+ کمپیوٹرسائنس طالبعلم 5 سمیسٹر + ایکٹر