کھیل

پی ایس ایل 6کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔۔

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا لیگ کا ابتدائی میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کینگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کیا جائے گا اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن فائنل لسٹ لاہور قلندراور ایڈیشن 2017 کی فاتحہ پشاور زلمی کی ٹیم میں جبکہ دوسرے میچ میں دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمین ایکشن میں نظر آئیں گی تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا .
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ا یو نٹ کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا مرحلہ پی سی بی ہیڈ کواٹرزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا دونوں شہروں میں برابر میچز کھیلے جائیں گے تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ا یو نٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا اس حوالے سے حکومتی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا سپورٹ پیریڈ 15 فروری سے شروع ہوگا لیگ میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کرونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے پاکستان آمد پر ان کے مزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ جس پر ٹریا سپورٹ اسٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا اسے پانچ روز کے لیے اءسولیوشن میں بھیج دیا جائے گا اس دوران اس کے کرونا وائرس کے مزید دو ٹیسٹ کیے جائیں گے پہلا ٹیسٹ آئسولیشن کے پہلے دن اور دوسرا ٹیسٹ آئسولیشن میں پہنچنے کے چوتھے روز کیا جائے گا .
ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2021 کے شیڈول کے اعلان کے موقع پر میرے تاثرات ملے جلے خوشی ہے کہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ پاکستان میں ہوگا مگر افسوس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس اس مرتبہ ایو نٹ کے تمام میچز صرف دو شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
error: Content is protected !!