ہمارے آئیڈیل

In ادب
January 10, 2021

انسان جب سے دنیا میں آیا ہے اس کا کوئی نہ کوئی بندہ کوئی نہ کوئی شخص اس کا آئیڈیل بن جاتا ہے اور اسی شخص کی طرح وہ بھی بننا چاہتا ہے اور جنون کی حد تک وہ پنے آئیڈیل کی ھی طرح بننے کی کوشش کرتا ھے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ھم آج کل کن شخصیات کو اپنا آئیڈیل بنائیں ۔کسی کا آئیڈیل میسی ھے کسی کا آئیڈیل رونالڈو تو کوئی شاھد آفریدی اسی طرح کوئی کسی کو کوئی کسی کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے۔اس میں کوئی غلط بات نہیں کہ اپنا آئیڈیل جس کو بھی بنا لے ۔اسی طرح کسی کو کوئی ایکٹر اچھا لگتا ہے کسی کو اداکار وغیرہ اور کسی کو انڈیا کی فلموں کے ایکٹر اچھے لگتے ہیں وہ ان کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے اور اسی طرح کا بننا چاہتا ہے لیکن ھم اگر غور کریں تو جن کو ھم اپنا آئیڈیل بناتے ہیں وہ ھمیں کیا دیں گے ھم جس کو بھی پسند کریں اس پر کوئی قید نہیں خاص کر اپنے ملک کے کچھ لوگ لیکن ھم کرتے یہ ہیں کہ ان کو اپنا آئیڈیل بنا کر اسی طرح کے کام کرنے لگتے ہیں جو کے شاید ھمارے لیے مناسب نہیں آئیں اپنے آئیڈیل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنائیں ان کی سیرت اپنائیں انھوں نے جس طرح اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق زندگی بسر کرنے کا درس دیا اسی طرح ھم بھی زندگی گزاریں دنیا کے کام بھی ضرور کریں لیکن وقت پر نماز بھی ادا کریں ھمارے آئیڈیل وہ ہیں جو کل کہانت کے دن ھماری شفاعت کریں گے ۔جنھو نے اپنی امت کے لیے دعائیں مانگی ۔وہ ھمارے آئیڈیل ہیں جو اصل کائنات۔حسن کائنات۔وجہ تخلیق کائنات شمس الضحیٰ خیرالوریٰ ہیں۔ان جیسا عظیم انسان کوئی نہیں انھوں نے ھماری زندگی میں ھر طرح سے رھنمائی کی۔
لیکن کاش ھم نے انھیں۔ بھولا دیا صرف کہنے کی حد تک ھی سب کچھ ھے ۔
ھمارے نو جوانوں نے کسی اور کو اپنا آئیڈیل بنا لیا اگر آج بھی ھم ان کو اپنا آئیڈیل بنائیں جو ساری کائنات کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے تو ھم ایک عظیم ملک عظیم قوم بن سکتے ہیں ھمیں کوئی جھکا نہیں سکے گا ھر طرح کی مشکل میں اللہ کی مدد آئے گی کاش آج کا نو جوان گانوں کے بجائے قرآن مجید اور نعت رسول پڑھنے والا بن جائے۔اس دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی کامیاب اللہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین دعاؤں کا طالب علم راشد محمود