پی ایس ایل میں کھیلے جانے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہو گی۔

In کھیل
January 10, 2021

پی ایس ایل 2021 ڈرافٹنگ کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہونے والی ہے۔ جس میں ہر فرنچائز اپنے مند پسند کھلاڑیوں پر نظریں جمائے بیٹھی ہے۔
اس ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹاگری کے 3، 3، جبکہ سلور 5 اور 2 ایمرجنگ کھیلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ ہر فرنچائز 16 رکنی سکواڈ کا انتخاب کر سکے گی، جس میں 5 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے اور 2 سپلیمنٹری کھلاڑیوں بھی شامل ہوں گے۔

اب ہم بات کر لیتے ہیں کہ کونسی فرنچائز کن کھیلاڑیوں کو لینے اور ڈراپ کرنے کا سوچ رہی ہے۔

کراچی کنگز

سب سے پہلے ہم پچھلے سال کی دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کی بات کریں تو پلاٹینیم کیٹاگری میں بابر اعظم اور محمد عامر شامل کیے،۔ جبکہ ڈائمنڈ کیٹاگری میں عماد وسیم، گولڈ میں شرجیل خان اور عامر یامین، سلور میں وقاص مقصود، اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو شامل کیا گیا ہیں۔
جبکہ افتخار احمد، محمد رضوان، عمر خان، اسامہ میر، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس جارڈن، اور چیڈویک والٹن کو ٹیم سے فارغ کر دیا گیا۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندر نے پلاٹینیم کیٹاگری میں محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ ڈائمنڈ میں فخر زمان، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویسا، گولڈ میں دلبر حسین اور بین ڈنک، جبکہ سلور میں سہیل اختر کو شامل کیا۔
جبکہ اسی کے ساتھ عابد علی، کرس لین، عثمان شنواری اور سمٹ پٹیل کی چھٹی کرا دی۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے پلاٹینیم میں وہاب ریاض اور شعیب ملک کو لیا۔، جبکہ ڈایمنڈ کامران اکمل کو، گولڈ میں حیدر علی اور لیام لیونگ سٹیون کو برقرار رکھا۔
جبکہ حسن علی، امام الحق، راحت علی، یاسر شاہ، کارلوس برتھویٹ اور کیرن پولارڈ جیسے پلیئر کی خدمات حاصل کرنے سے گریز کر دیا۔

کویٹہ گلیڈی ایٹرز

کویٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینیم کیٹاگری میں سرفراز کو، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ کو، گولڈ میں محمد نواز اور محمد حسنین کو، جبکہ سلور میں اعظم خان اور نسیم شاہ کو شامل کیا۔
جبکہ احمد شہزاد، عمر اکمل، فواد احمد،سہیل خان، جیسن روۓ اور کیمو پاؤل کی دیاچھٹی کرادی۔

ملتان سلطان

ملطان سلطان نے پلاٹینیم کیٹاگری میں شاہد آفریدی اور رائلی روسو کو رکھا، ڈائمنڈ میں عمران طاہر، خوش دل شاہ اور سہیل تنویر کو شامل کیا۔، شان مسعود، عثمان قادر اور جیمزونس کو گولڈ میں رکھا۔
جبکہ اسد شفیق، جنید خان، محمد عرفان،بلاول بھٹی، روحیل نزیر، ذیشان اشرف اور روی بوپارہ کا سفر اختتام کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد نے پلاٹینم کیٹاگری میں شاداب خان کو شامل کیا، ڈائمنڈ میں فہیم اشرف اور کولن منرو کو، آصف علی اور حسین طلعت گولڈ میں، جبکہ سلور میں ظفر گوہر اور موسی خان بدستور رکھا گیا۔
ڈیل اسٹین، فل سالٹ، لیوک رونچی اور رومان رییس کو فارخ کردیا۔