بجلی بریک ڈاؤن اور ہم

In شوبز
January 11, 2021

آپ جانتے ہیں کہ کل پورے پاکستان کی رات 11:45 منٹ پر بجلی چلی گئ تھی ،جس کی تا حال کوئ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن مختلف ذرائع سے پتہ چلا کہ کوئ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہوا، بہر حال بجلی کا جانا ہی ہوا کہ سوشل میڈیا کے میمرز سے اس بات کا خوب فائدہ اٹھایا اور ایک اندازے کے مطاق تقریباً آدھے گھنٹے میں 5 کروڑ سے زائد میمز بنا ڈالی ،جوکہ ایک ریکارڈ ہے،
میری رات سے طبیعت خراب تھی ،رات کو جلدی سو گیا۔ صبح جاگتے ہی معلوم ہوا کہ لائٹ نہیں ہے، سوچا روٹین کی لوڈ شیڈنگ ہے لیکن سوشل میڈیا کھولنے سے پتہ چلا کہ پورا پاکستان ہی اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ کسی کام کے سلسلے میں دکان پر جانا ہوا تو پتہ چلا کہ عمران خان کو ہٹایا جا رہا ،کوئ کہہ رہاتھا کہ مارشل لگ گیا ، اور کوئ کہہ رہا تھا کہ ابھی نندن دوبارہ سے چاۓ پینے آگیا کسی نے کہا بجلی این آر او مانگنا چاہ رہی ہے، جس کا عمران خان نے انکار کر دیا اور پھر بجلی نے احتجاج کر کے ٹرپ کر لیا خود کو ،بہرحال ہر ایک کی اپنی راۓ تھی،سوشل میڈیا کے میمرز نے تو حد کر دی، کوئ کہہ رہا تھا کہ نیا پاکستان ری سٹارٹ ہو رہا ، کوئی کہہ رہا , کوئ کہہ رہا بجلی آ جانی لیکن وہ نہیں آنا جو لندن دوائ لینے گیا ہے ٹیوٹر کے ایک صارف نے جو ایک دفاعی تجزیہ کار بھی ہے ،اس نے پاکستان ائیر فورس کو الرٹ کر دیا کوئ بجلی کا ایکسپرٹ بناہوا تھا اور کوئ کیا ،جتنے منہ اتنی باتیں ہو رہی تھی،
دراصل پاکستان نے اتنے مشکل حالات دیکھے ہیں ،جیسے کہ زلزلہ،سیلاب ، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، لاشیں ، اب یہ کسی چیز کو سنجیدہ نہیں لیتے ، ہرچیز کا مزاق بنا لیتے ہیں, ایک طرح سے اچھی بات ہے.دنیا کی سب سے مہذب سمجھی جانے والی قوم امریکہ،جس میں 1970 میں اسی طرح کا بریک ڈاون ہوا تھا تو ملک میں لوٹ مار پڑ گئ تھی ،ہر سامنے آنے والی چیز کو لوٹا گیا تھا ، لیکن ایسا کچھ پاکستان میں نہیں ہوا، الحمد اللہ ، حتی کہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر لوگوں نے انجواۓ کیا ، اور خوب مزے لیۓ ،
پاکستان جیسے ایٹمی ملک کی اس طر بجلی جانا، بہت بڑا مسلہ ہے اور اسکی ضرور تحقیق ہونی چاہئے ، اور جس کی وجہ سے ہوا انہیں سزا بھی ملنی چاہئے تاکہ ایسے حادثات سے بچاجا سکے,