چور نے موبائل فون چرایا اس سے سیلفی بنائی اور پکڑا گیا،

In وائرل نیوز
January 11, 2021

چور نے موبائل فون چرایا اس سے سیلفی بنائی اور پکڑا گیا،

یہ واقعہ میرے ہی ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ پیش آیا آئیے میرے رشتہ دار کی زبانی سنتے ہیں:

ہوا کچھ ایسے کہ میں ایک ھوٹل پر کھانا کھانے گیا آڈر دیکر میں کھانے کی میز پر بیٹھ گیا۔ تب ہی میرے دوست کی کال آئی اور میں دوست کے ساتھ بات کر رہا تھا۔ تو میرے موبائل فون کی چارچ ختم ہو گئی۔ پھر میں نے اس ھوٹل میں بجلی کا بورڈ دیکھا تو اپنے موبائل فون کا چارجر اس بورڈ میں لگایا۔ اور موبائل فون کو چارج پر لگا دیا اور کھانا کھانے بیٹھ گیا۔ جب کھانا کھالیا تو کھانے کا بل جمع کروانے گیا جیسے ہی بل جمع کروا کے واپس آیا تو دیکھا میرا موبائل فون غائب تھا۔ تو میں نے ھوٹل والوں سے بات کی لیکن میرا فون نہیں ملا تو میں گھر آگیا۔ مجھے معلوم تھا کہ موبائل فون ملنے کے چانسس ہیں۔ کچھ دنوں کے بعد اس چور نے میرے موبائل سے سیلفی بنائی۔ اس چور کو پتہ نہیں تھا کہ میں نے اپنے موبائل فون کی ایسی سیٹنگ کی ہوئی تھی کہ میرے فون سے لی گئی ہر تصویر اپنے آپ میرے کمپیوٹر میں پہنچ جاتی تھی۔ چور نے جیسے ہی اپنی سیلفی لی تو اس کی تصویر میرے کمپیوٹر میں پہنچ گئی۔ تو میں نے اس چور کی تصویر کو پرنٹ کروا کے بنا کوئی دیر کیے پولیس والوں کو دے دی۔ تو کچھ ہی دیر میں پولیس والوں نے اس چور کو پکڑ لیا اور میرا موبائل فون چور سے لیکر میرے حوالے کردیا۔ اور اس چور کو جیل میں ڈال دیا۔ یوں میرا موبائل فون مجھے مل گیا۔
تو دوستوں آپ بھی اپنے فون کی ایسی سیٹنگ کر کے اپنے فون کو ریکور کر سکتے ہیں۔

شکریہ۔

/ Published posts: 12

اللہ تعالی ہی بہترین رزق دینے والا ہے