بی سی سی آئی دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈز بن گیا !!!

In کھیل
January 11, 2021

بی سی سی آئی دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈبن گیا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی ا ی) دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈز بن گیا ہے جس کی آمدنی میں گزشتہ برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق کی فروخت کے سبب بی سی سی آئی کی آمدنی میں گذشتہ برسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے میڈیا کے ان حقوق میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوطرفہ ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے 2018_19ء میں بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق سے بہت فائدہ اٹھایا تھا بورڈ نے اب 2020 کی بیلنس شیٹ جاری کر دی ہے دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈز نے مالی سال 2018 سے 19 کے دوران صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 82کروڑ روپے کمائے جو آج تک کسی بورڈ کو نہیں دیے گئے . بی سی سی آئی کا سرکاری براڈکاسٹر سٹار انڈیا بھارت میں کھیلے جانے والے ہر بین الاقوامی میچ کے لیے 43.20 کروڑ کی ادائیگی کرتا ہے مالی سال 2018 کے دوران بورڈ نے 22 بین الاقوامی میچز کی میزبانی کی جس میں سات ٹیسٹ دس ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے ۔اس کے ذخائر میں بڑی تیزی سے اضافہ ہونے کی ایک بڑی وجہ بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی ہے جس طرح آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھی انڈیا کے پاس ہے جس سے اس کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ انڈیا کے پاس سے بڑے ممالک کی سیر یزکی میزبانی بھی ہوتی ہے جس سے اس میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اس طرح آئی سی سی کو سب سے زیادہ آمدنی بی سی سی آئی سے ہی حاصل ہوتی ہے جبکہ اگر اسی بھی کے ذرائع کو دیکھا جائے تو اس کے ذخائر 17 ارب ہیں جس میں پچھلے دو سے تین سال میں کافی اضافہ ہوا ہے اس اضافے کی بڑی وجہ پی ایس ایل کا انعقاد اور ملک میں ہوم سیریز کا انعقاد ہونا ہے آنے والے دو سالوں میں پی سی بی کے ذخائر میں بڑی زیادہ آمدن متوقع ہے کیونکہ پانچ سے چھ ہوم سیریز پاکستان میں کھیلی جانی ہیں جس میں آسٹریلیا انگلینڈ نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے دورے شامل ہے .