243 views 0 secs 0 comments

محںت میں عظمت

In تعلیم
January 11, 2021

دنیا کا کوئی بھی کام لے لیں اس میں محنت ایک لازمی جزو ہے ۔ محنت کے بغیر آپ کسی بھی کام میں کامیابی
حاصل نہیں کرسکتے۔ محنت میں عظمت ہے۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل محنت سے کتراتی ہے وہ بس چاہتی
ہے کہ کرنا بھی کچھ نہ پڑے اور سب کچھ بیٹھے بیٹھے مل جائے ۔ تو ایسا ناممکن ہے کیونکہ دنیا کے جتنےبھی
کامیاب لوگ گزرے ہیں سب کی کامیابی کے پیچھے بہت محنت ہے۔ اسی طرح انٹرنیٹ پر آن لائن پیسے کمانا ہے
جس میں لوگ سمجھتے ہیں کہ بس اکائونٹ بنائیں گے اور نوٹوں کی برسات ہونا شروع ہوجائے گی تو ایسا ہرگز
نہیں ۔ ہر کام وقت مانگتا ہے چاہے وہ کوئی آف لائن کاروبار ہو یا انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن ہے ۔ دونوں کے لئے
محنت شرط ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم تھوڑا صبر سے کام لیں اور محنت کرتے رہے اور اپنے کام کو مسلسل
جاری رکھیں ۔ کیونکہ محنت کبھی کسی کی رائیگاں نہیں جاتی ۔اگر کوئی انسان محنت کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو اس
کی محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے ۔اگر آپ محنت اور لگن کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے خواہ وہ کوئی بھی ہو
تو ایک دن ضرور آئے گا کہ آپ ایک دن ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔
ایک ڈاکٹر یا کسی انجینئر کی زندگی کو ہی لے لو جس میں وہ اپنی آدھی زندگی لگا دیتا ہے اور محنت سے لگارہتا ہے
کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ انسان کی کامیابی کا راز محنت اور صبر میں ہے اور یوں وہ دن رات کی انتھک محنت کے
بعد ایک وقت آتا ہے کہ وہ محنت کے ذریعے اپنامقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور معاشرے میں ایک مقام
حاصل کر لیتا ہے ۔ محنت کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ محنت اللہ پاک کسی کافر کی بھی
ضائع نہیں کرتا اور اسے اس کا صلہ ضرور دیتا ہے ۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم دنوں دنوں میں امیر ہونے کا سوچنے کی
بجائے سکون سے آہستہ آہستہ محنت کیساتھ اپنا کام کرتے رہیں۔ انشاء اللہ ایک دن اللہ پاک ہمیں بھی کامیابی سے نواز دے گا۔
قرآن کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے کہ:
انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کی اس نے کوشش کی ہے۔