کچھ کر دکھانے والے خواب سوچ اور زندگی انکا آپسی تعلق

In ادب
January 12, 2021

اسلام و علیکم
ساتھیوں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ غصہ اور آندھی ایک جیسے ہوتے ہیں سب کچھ ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ کتنا نقصان ہوا اسلئے یہی کہوں گا کہ اگر کامیاب اور زندگی میں خوشیاں چاہتے ہو تو جذبات پر قابو پانا سیکھ لو
ایسے ساتھی جو کہ لڑکپن کے شروع ہوتے ہی مختلف خواب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں ان کو یہی کہوں گا کہ اپنے خوابوں کو مت مارنا
خواب اور زندگی کا تعلق
میرے دوستوں ساتھیوں یاد رکھنا خواب زندگی میں کامیابی کے راستے کی پہلی سیڑھی ہوتے ہیں ہمارے خواب ہی تو ہیں جو ہمیں سونے نہیں دیتے اور خواب ہی تو ہیں جو ہمیں کچھ کر دکھانے کا حوصلہ دیتے ہیں اور جو لوگ صرف بستر پر لیٹ کر خواب دیکھنے کے عادی ہو جاتے ہیں وہ خواب آپ کی زندگی کے ڈراوئنے خواب ہیں
میرے نزدیک تو اصل خواب وہی ہے جو آپ کو راہ راست پر لے آئے اور آپ اپنی زندگی کی نئی سمت میں شروعات کریں اور آپ اس خواب کو اپنا مقصد جانتے ہوئے عملی جامہ پہنائیں
اگر خواہش ہے تیری من چاہی چیز پانے کی
تو ہمت بھی کر کچھ کر کے دکھانے کی
میں اپنے ان دوستوں کو جو کہ اپنی زندگی میں کچھ کر دکھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں ان کو کہوں گا کہ ہر معاشرے اور خاندان میں عموما ایسے کچھ لوگ ضرور ہوتے ہیں جو زیرو سے سٹارٹ لیتے ہیں اور آج خاندان میں وہ اپنی ایک مثال رکھتے ہیں
دوستوں کیا آپ نہیں سمجھتے کہ ان میں اور آپ میں کچھ فرق نہیں ہے سوائے چال ڈھال اور رنگ کہ ساتھیوں آج سے اپنے ذہن کو پختہ کریں اور اپنے خواب سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک گول سیٹ کریں کہ آپ نے ہی یہ کام کرنا ہے آپ کر سکتے ہو
کوشش کرتے جائیں کرتے جائیں یہی آپ کو منزل تک لے جائے گی انشاءاللہ
اور جو لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں انکے لئے سیانوں نے کیا خوب کہا ہے
جوانی سو کر گزارنے والے
اپنا بڑھاپا رو کر گزارتے ہیں
دوستوں ناکام اور کامیاب لوگوں کے درمیان فرق صرف سوچ ہے
ناکام انسان جو خواب دیکھتا ہے سوچتا ہے وہ صرف اسی وقت تک محدود ہوتا ہے
جبکہ کامیاب انسان جو خواب دیکھتا ہے سوچتا ہے وہ اسے حاصل کرنے کی تگ و دو شروع کر دیتا ہے
آپ سب دوستوں کو یہی کہوں گا کہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں کون کیا کر رہا ہے کب کر رہا ہے یا یہ کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں ان سب باتوں کو سائیڈ پر رکھ دیں
یہی لوگ جو آج باتیں کر رہے ہیں وہ کامیابی کے بعد آپ کے آگے پیچھے ہونگے
اب فیصلہ آپ کا کہ آپ نے کس ڈگر پر چلنا ہے