دنیا کے چند درندہ صفت حکمران

In وائرل نیوز
January 12, 2021

انسانی تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی کہ جنھوں نے انسانیت کی ایسی خدمت کی ہے یا ایسے کام کیئے ہیں کہ دنیا ہمیشہ ان کی تعریف کرتی ہے۔ اور بعض ایسے افراد ہیں کہ جن کی ظلم و ستم کی داستانیں سن کر لوگ انھیں لعن طعن کرتے ہیں۔ ہم یہاں پر دنیا کے چند ظالم ترین اور کوخونخوار حکمرانوں کے بارے بتائیں گے۔

نمبر1:ولڈ ٹیپس

اسے ظالمانہ اذیت دینے والے دوسروں کو تکلیف دے کر خوش ہونے والا بادشاہ کے نام سے یاد کیاجاتا ہے۔ یہ درندہ لوگوں کے جسم کے اندرونی اعضاء کونکالتا اور لوگوں کے جسموں میں کھمببے گھسا کر لٹکاتا۔ 1962 میں ترکوں کے ساتھ جنگ میں اس نے 20،000 لوگوں کو کھمبوں پر گھاڑ دیا تھا۔

نمبر2: اڈولف ہٹلر

یہ جرمنی کا ڈکٹیٹر اور یہودیوں کے خلاف فاشسٹ پالیسیوں کا حامی تھا۔ اس نے جرمنی کے غیر یہودیوں میں خوف پیدا کرکے پورے جرمنی کو متحد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ، نازیوں نے ہٹلر کے دور حکومت میں تقریبا ایک کروڑدس لاکھ افراد کو ہلاک کیا گیا۔

نمبر3:جوزف اسٹالن
اس کو تاریخ کا سب سے خونخوار اور ظالم حکمران سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی بھی آمر سے زیادہ سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے 29 سال کی حکمرانی کے دوران دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کی موت کا ذمہ دار تھا۔

نمبر4:ایٹیلا دی ہن
اپنے بھائی کو مارنے کے بعد ، اٹلا موجودہ ہنگری میں قائم ہنک سلطنت کا رہنما بن گیا۔ اسے انسانی تاریخ کے ایک بدکار حکمران سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس کے آخری حملوں کو خونریزی کی جنگ کے طور پر یاد آیا ہے کیوں کہ اس نے دیہی علاقوں سے گاؤل پرحملہ کیا تھا تو پورے گاؤں کوقتل کرکے رکھ دیا تھا۔ وہ جہاں بھی حملہ کرتا کبھی بھی کسی ایک فرد کو نہیں بخشتا تھا

نمبر5: چنگیز خان
یہ 1162 میں جھیل بیکال کے قریب منگولیا میں پیدا ہوا، اور 1227 کو فوت ہوا۔ منگول کا رہنما تھا اور اپنی فوجی صلاحیتوں ، سیاسی سیاست دانوں اور خونخوار دہشت گردی کے لئے جانا جاتا ہے۔ 4 کروڑ لوگوں کے خون کا ذمہ دار ہے۔

نمبر6:امیرتیمور

اسے تیمورلنگ کہتے ہیں اس نے جدید ایران سمیت مغربی ایشیاء کے ایک بڑے حصے سے شام تک فوجی مہمات کی رہنمائی کی۔ وہ اپنے دشمنوں کی کھونپڑیوں کا مینار بناتا تھا ۔ اس نے بغاوت کی سزا د ینے کے لئے قتل عام کا حکم بھی دیا تھا اور 70،000 سروں سے مینار بنائے ۔ تیمور کو ایک سپہ سالار کے طور پر اسکی صلاحیتوں کا انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن اس نے اس اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی صلاحیتوں کا غلط استعمال کیا۔

نمبر7:ماؤ زیڈونگ
کمیونسٹ رہنما کے تحت چین میں صنعت اور زراعت کو ریاستی کنٹرول میں لایا گیا۔ کسی بھی مخالفت کو تیزی سے دبا دیا گیا۔ ماؤ کے حامیوں نے بتایا کہ اس نے چین کو جدید بنایا ہے جبکہ دوسرے کہتے ہیں کہ ان کی پالیسیوں سے فاقہ کشی ، جبری مشقت اور سزائے موت کے ذریعہ چارکروڑ افراد کی موت واقع ہوئی۔

نمبر8:جنرل ادی امین
جنرل ادی امین نے فوجی بغاوت کے توسط سے یوگنڈا میں ایک منتخب حکومت کا تختہ پلٹ دیا اور خود کو صدر قرار دیا۔ اس کے بعد اس نے آٹھ سال بے رحمی سے حکمرانی کی ، اس دوران ایک اندازے کے مطابق 3،00،000 شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس نے یوگنڈا کی ایشیائی آبادی خاص طور پربھارتی اور پاکستانی شہری کو ہٹادیا۔

/ Published posts: 2

ٰان اللہ تعاتیٰ بزرگ ہستیوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی تاریخ اور ان کے ترقی و تنزلی کا تذکرہ کیا جائےگا اور دنیابھر مسلمانوں کے حالات جائزہ لیاجدئے گا

Facebook