ایک دهوکہ

In ادب
January 13, 2021

اسلام علیکم !
یہ واقعہ اصل ہے اور خود میرے ساته پیش آیا ہے. یہ آج سے کچه سال پہلے کی بات ہے .میرے ابو کے موبایل پر ایک نیٹ ورک برانڈ ( جس کا سم کارڈ میرے ابو کے استعمال میں تها)
کا میسج آیا کہ ایک قرعہ اندازی میں آپ کی کورولا گاڑی نکلی ہے. لہذا آپ اس مندرجہ زیل نمبر پر رابطہ کریں . پهلے تو ہم نے یقین نہ کیا که آج کل اس قسم کی دهوکے بازیاں بہت ہیں.مگر جب اس کا میسج دیکها تو وہ نیٹورک کی طرف سے ہی تها . ہم نے اس نمبر پر رابطہ کیا تو ایک شخص نے فون اٹهایا اور بولا کہ میں نیٹ ورک کا مینیجر ہوں اور میں آپ کے ہی فون کا انتظار کر رہا تھا. آپ کی گاڑی نکلی ہے اور اس نے مزید چکنی چپڑی باتوں سے ہمارا اعتماد حاصل کر لیا . اس کے بعد اس نے کہا کہ میں آپ کی معلومات آپ کا نام پتہ وغیرہ سب جانتا ہوں اور سب کچه صحیح صحیح بتا دیا. پهر بولا:
ہمارا آفس اسلام آباد میں ہے اور اس طرف بہت بارش ہے ( اور جب ہم نے اپنے رشتہ دار جو کہ اسلام آباد میں مقیم تهے سے پوچها تو واقعی بارش ہو رہی تهی )
لہذا میں آپ سے صبح بات کروں گا اور بتاوں گا کہ کس وقت ہم آپ کی گاڑی اور میڈیا کو لیکر آپ کے گهر آ یں گے.
اور اس نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آپ کو اس بات کا خیال رکهنا ہے کہ آپ ابهی کسی رشتہ دار وغیرہ کو اس کے متعلق کچھ نہیں بتایں گے .
اگلے دن اس نے بتاے ہوے وقت پر فون کیا اور کہا کہ آپ گاڑی کی رجسٹریشن کروانے کیلیے بیس ہزار روپے بزریعہ اومنی مجهے بهجوا دیں
ابو نے کہا کہ آپ نے پہلے تو نہیں بتایا کہ پیسے چاہیے تو وہ بولا کہ رجسٹریشن فیس ہے بس اس کے بعد کوئی پیسے نہیں دینے پڑیں گے ابو نے کہا کہ گاڑی لے آئیں میں آپ کو تب ہی پیسے دوں گا مگر وہ کہنے لگا کہ رجسٹر پہلے کروانا ہوتا ہے اس لیے آپ کو ابهی پیسے دینے هوں گے. ابو نے اس کی بات پر یقین کرتے ہوے پیسے اسے بهجوا دیے. مگر گاڑی نہ آنی تهی نہ آئ. کچه دیر بعد اس نے فون کیا اور کہا کہ مزید پینتیس ہزار 35000 کی ضرورت ہے تب ابو سمجه گئے کہ یہ سب دهوکہ ہے اس نے مزید لوٹنے کی کوشش کی مگر ابو اب اس کی باتوں میں نہ آے . هم نے چاچو کو بتایا تو انہوں نے اپنے ایک دوست( جو کہ اسی نیٹ ورک کمپنی میں کام کرتا تها) سے معلوم کر کے بتایا کہ ایسی کوی سکیم اب اصل کمپنی کی طرف سے نہیں ہے. یہ سن کر سب کو بہت افسوس ہوا کہ اس دهوکہ باز نے کتنی آسانی سے بیس ہزار کا چونا لگا دیا. آج بهی اس طرح کی آفرز کے میسجز آتے رهتے هیں مگر اب ہم کسی ایسے میسج پر توجہ ہیں دیتے. اور آپ بهی کبهی مت دیجیے گا .
اختتام