کیلے تو آپ کھاتے ہوں گے آج ان کے متعلق ایک اہم معلومات کی جانئے !

In عوام کی آواز
January 12, 2021

اگر آپ کو کیلے بہت پسند ہے تو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس پھل کے بہت سے فائدے ہیں.
کیلے دنیا کے مشہور پھلوں میں سے ایک پھل ہے جو کہ غذائی لحاظ سے بھی بھرپور ہے یہ ایک سستا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں.
بلڈ پریشر:
طبی ماہرین کے مطابق کیلے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنی خوراک میں سے نمک اور سودیم کا ااستعمال کم کرنا چاہیے. اور پوٹاشیم کی مقدار کو بڑھانا چاہیے کیلے میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بلڈپریشر یعنی خون کے بہاؤ کو نہ صرف کنٹرول کرتا ہے بلکہ اس کو بڑھنے سے روکتا ہے ایک کیلے میں 9% پوٹاشیم پایا جاتا ہے.
آنکھوں کے لئے:
ماہرین کے مطابق کیلے کھانے سے آنکھیں صحت مند رہتی ہیں اور آنکھوں کے دوسرے مسائل جیسے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کی بینائی کم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے یہ سب سے کم ہو سکتا ہے. اس کے علاوہ کیلے میں وٹامن بی پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کے لئے ضروری ہے.
دل کے امراض:
تحقیق میں ایک اور چیز سامنے آئی ہے کہ کیلے کھانے سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے .
ہاں جی! کیلے میں فائبر پوٹاشیم اور وٹامن سی پایا جاتا ہے. جو کہ دل کو صحت مند رکھتے ہیں.
کیلے کا استعمال کینسر بلڈ پریشر اور سانس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے.
آئرن کی کمی:
کیلے جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتے کیونکہ یہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے. جو کہ خون میں ہیموگلوبن کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . اگر سخت مشقت کے بعد کیلے کو کھا لیا جائے تو وہ جس میں توانائی کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے.
ہڈیوں کی مضبوطی:
بچوں کے لیے بھرپور غذا ہے بچوں کو صحت مند بناتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے.
ڈپریشن اور موڈ کی خرابی:
ڈپریشن کے مریضوں کے لیے بھی کیلےمددگار ثابت ہوتے ہیں. اس میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے.
جو کہ خون میں گلوکوز کے لیول کو برقرار رکھتا ہے .ڈپریشن اور موڈ کی خرابی میں مددگار ہوتا ہے . کیلے میں پایا جاتا ہے.

نظام انہضام:
کیلے میں پانی اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ہے جو کہ نظام انہضام کو درست بناتی ہے. ایک درمیانے سائز کے کیلے میں دس فیصد فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے. ڈائریا کے مریضوں کو ڈاکٹر کیلےتجویز کرتے ہیں کیونکہ ڈائریا کے دوران ان کے جسم کا پانی اور بہت سے دوسرے
اجزاء کی کمی ہو جاتی ہے جیسے کہ پوٹاشیم وغیرہ اور یہ سب چیزیں کیلے میں پائی جاتی ہیں.
آج کل کیلے ایک خاص قسم کی ڈائٹ بن گیے ہیں. بہت سے لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کیلے کو خاص مقدار میں اپنی غذا میں شامل کرکے وزن کو کم کر رہے ہیں.
کھانے کے ساتھ ساتھ کیلے جلد اور بالوں کے لئے بھی استعمال ہو رہے ہیں کیلے کا ماسک بنا کر جلد اور بالوں پر لگایا جاسکتا ہے.