مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

In عوام کی آواز
January 13, 2021

مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد:

مچھلی کا تیل غزائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد فوائد کا حامل ہے۔سرد ممالک کے لوگ مچھلی کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا لازمی سمجھتے ہیں۔کیونکہ اس کے فوائد سے کسی طور انکا ر ممکن نہیں ۔جو لوگ مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے وہ مچھلی کے تیل کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کر کے اس سے مکمل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔مچھلی کا تیل آج کل بازار میں کیپسولز کی شکل میں دستیاب ہے۔مچھلی کے تیل میں پایا جانے والا سب سے اہم جز اومیگا تھری ہے۔ اومیگا تھری خون کے جماؤ، شریانوں کے سکڑنے اور پھیلنے،اور جسم میں سوزش پیدا کرنے والے ہارمونز بنانے مددگار ہوتا ہے۔اومیگا تھری ہمارے جسم میں درج زیل بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

 ڈیپریشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہے

دماغ کی نشو نما بہتر بناتا ہے۔

 .دل کی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔

 -سوزش سے لڑنے میں مفید ہے-

 قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے-

 یادداشت بہتر بناتا ہے-*

 کینسر سے بچاؤ میں مفید ہے-

 جگر کی چربی کو کم کرتا ہے-

 جوڑوں کے درد میں مفید ہے-

 نیند کو بہتر بناتا ہے
 جلد کی خوبصورتی کےلئے مفید

اومیگا تھری کے دوسرے قدرتی ذرائع؛

 *(خشک میوہ جات(اخروٹ،السی کے بیج

 انڈے

 سویا ملک

کیا آپ کو اومیگا تھری کی ضرورت ہے

کیا ہمارے جسم کو اومیگا تھری کی ضرورت ہے یا نہیں اور ہماری یہ ضرورت خوراک سے پوری ہو رہی ہے یا نہیں۔اگر آپ کے جسم میں مندرجہ ذیل علامت موجود ہیں تو آپ کے جسم میں اومیگا تھری کی کمی موجود ہے۔یہ علامات درج ذیل ہیں؛

 ۔جسم میں خشکی(جس میں بالوں،جلداور آنکھوں کا گرد خشکی کا ہونا شامل ہے)

 اس کے علاوہ جوڑوں سے آوازیں آنا بھی شامل ہے۔
 )اگر آپ کو مسلسل الرجی کی شکایت ہے چاہے وہ موسمی الرجی ہو یا گرد سے الرجی یا کسی بھی طرح کی الرجی ہے تو آپ کواومیگا تھری کی ضرورت ہے۔

 اگر آپ کی یادداشت مسلسل کمزور ہو رہی ہے تو آپ کو اومیگا تھری کی ضرورت ہے

اس کے علاوہ اومیگا تھری آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ہائ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئےبہترین ہے۔اگر آپ کو اومیگا تھری کے استعمال سے فائدہ نہیں ہو رہا تو آپ اپنےمعالج کے مشورے سے مقدار بڑھا سکتے ہیں۔کوئ بھی دوا یا فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سےمشورہ ضرور کریں۔