شوگرکی علامات اور علاج

In عوام کی آواز
January 13, 2021

شوگر کیا ہے؟

شوگر ایک ایسا دائمی بیماری ہے، جس میں خون کی شوگر کی مقدار حد سے بڑھ جاتی ہے۔شوگر ہارمون انسولین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔انسولین کی یہ کمی دو قسم کی ہوتی ہے۔

ا۔ جسم میں انسولین کی پیداوار ہی کم یا ختم ہو جانا۔
ب۔ جسم میں انسولین تو پیدا ہوتی ہے، لیکن کسی وجہ سے اسکا اثر کم ہو تا جاتا ہے۔ اس حالات کو انسولین کے بے اثری بھی کہا جاتا ہے۔

انسولین کیا ہے؟
انسولین ایک ہارمون ہیں جو جسم میں لبلبہ پیدا کرتا ہے اوریہ خون میںں شکرکی مقدارکو کنڑول کرتا ہے۔جو افراد شوگر کی مریض ہیں ان کے لبلبے کم یا بالکل انسولین پیدا نہیں کرتے اگر انسولین پیدا بھی کرتے ہیں اسکے اثرات کا فی کم ہو تا ہے۔ اسکی وجہ سے گلوکوز خون میں جمع ہوجاتی ہے۔جو بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ مثلا دل کی بیماری، گردوں کے بیماری، اعصاب کا بیماری،، اندھاپن، اعضاء کا کاٹنا، فالج اور دل کے دورے شامل ہے۔

شوگر کی علامات
ذیابیطس یعنی شوگر دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق دنیا میں اس ٹائم 40 کروڑ سے زائد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ 25 فیصد افراد کو ذیابیطس ٹائپ ٹو شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔کچھ بیماریاں کے علامات ظاہر ہونے سے چیک اپ کر نی چائیے۔ تاکہ شوگر کی علامات یا شکایت ہونے کی صورت میں اس کے اثرات کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے۔مندرجہ ذیل بیماریاں ظاہر ہونے پر چیک اپ کرنا چائیے۔

ٹوائلٹ کا استعمال زیادہ کرنا۔
معمول سے زیادہ پیاس لگنا
جسمانی وزن میں کمی ہونا
مثانے کی شکایات ہو جانا
کمزوری اور بھوک کا احساس
ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا
مزاج بدلنا یا چڑچڑا پن
بنیائی پر اثر ہونا

شوگر کا علاج

صرف تین کام کریں اور شوگر کنٹرول کرلیں
ادویہ کا باقاعدگی سے استعمال کرنا
متوازن غذا کا استعمال
روزانہ ورزش کرنا

میڈیسن کا باقاعدگی سے استعمال
ایسے لوگ جو شوگر میں مبتلا ہیں، یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ادویہ کا استعمال لازمی بنائے اور نہ صرف ادویہ بلکہ اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے متوازن غذا بھی ضروری ہے۔

متوازن غذا کا استعمال

شوگرکی مریض کو چائیے کہ کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں، دو وقت کھانے کی بجائے چار سے چھےٹائم کھائیں، اسطرح شوگر میں کافی کمی اجاتی ہے۔

خوراک
گندم آٹا اور چاول کی بانسبت جَو اور بیسن کا آٹا زیادہ فائدہ مند ہے۔
چربی والا گوشت بلکل استعمال نہ کریں۔
مرغی، دالیں،مچھلی گِری والے میوہ جات، سبزیوں اور پھلوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ اللہ نے ایک ایسی چیز میں اس بیماری کا علاج رکھا ہے جو ہمارے پاس نہایت سستی اور عام طور پر صرف 10روپے میں مل جاتے ہیں۔ جی ہاں اسپغول ہائی بلڈ پریشر ،شوگر اورموٹاپے سمیت 5موذی بیماریوں میں علاج کا درجہ رکھتی ہے۔

ورزش کی اہمیت
شوگر کے علاج کے لیے سب سے بہتر علاج زیادہ سے زیادہ ورش کرنا ۔ چہل قدمی سب سے اچھی ورزش ہے