سونے سے پہلے کیا کرنا چائیے

In اسلام
January 14, 2021

بسمہ تعالی
اسلام علیکم تمام قارئین محترم امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے جناب فاطمہ زہرا صہ فرماتی ہیں کہ ایک روز میرے بابا حضرت محمد صہ میرے پاس آئے اور وہ وقت سونے کا تھا میں نے سونے کا ارادہ کیا ہوا تھا میرے بابا نے مجھے مخاطب ہو کے فرمایا فاطمہ بیٹی تم چار کام کئیے بغیر مت سویا کرو
1 پورا قرآن مجید ختم کرکے سویا کرو
2تمام پیغمبروں کو اپنا شفیع بنا کے سویا کرو
3تمام مومنین کو راضی کرکے سویا کرو
4حج تمتع اور عمرہ بجالا کر سویا کرو
حضرت فاطمہ فرماتی ہیں میرے بابا یہ فرما کے نماز میں مشغول ہو گئے جب نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے پوچھا کہ بابا جان یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنے کم وقت میں یہ تمام امور انجام دئیے جائیں تو آپ نے فرمایا بیٹی کہ آپ سونے سے پہلے تین مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کرو گی تو تم کو پورے قرآن کا ثواب ملے گا اوراگر تم
مجھ پر اور پورے انبئیا پر درود بھیج کےسویا کرو گی تو گوئیا کہ آپ نے انبئیا کی خوشنودی حاصل کی اور روز جزا شفیع ہونے کا ثواب حاصل کیا اور اگر تم مومنین کے لئے مغفرت کی دعا کرکے سوئے گی تو گویا کہ مومنین کو آپ نے خوش کیا
اور اگر تم تسبیحات اربعہ پڑھ کے سویا کروگی تو تم نے گویا حج تمتع اور عمرہ کا ثواب حاصل کیا
مقصد کلام رسول اکرم صہ کا یہ سارا کچھ اپنی بیٹی کو کہنا اصل میں اپنی امت کو
کہنا تھا اور یہ سب ہم امتیوں کیلئے ہے اور اس پر ہمکو عمل کرنا چائیے وسلام
آپ کا بھائی نجیب اللہ نجیب

/ Published posts: 20

may name is najeeb ullah

Facebook