رسول اللہﷺ سے محبت ہی اللہ تعالی سے محبت ہے ۔

In اسلام
January 14, 2021

*رسول اللہﷺ سے محبت ہی اللہ تعالی سے محبت ہے*:

عشق کا ذائقہ زوق والا ہی جانتا ہے
کم ہمتی کم ظرف والے کا کام عشق نہیں
عشق کرنا دلیر جوان ، بہادروں کا کام ہے ۔ منافقوں کو تو ع کا نہیں معلوم۔

●محبوب کائنات خاتم نبییین حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اداوں کو ، سنتوں کو ، یعنئ اطاعت کو بجا لانا ہی عشق ہے ۔ اطاعت کہتے فرمانبردای کو ، اور اطاعت وہی کرتا جو محبت و عشق کرتا ، منافق تے ان اون والا ہوندا ، اس کو توں ہزاروں مسائل ہیں ، مسلے نہیں مسائل ہیں● ۔

قران مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے :
اپ ﷺ سے جنگ خدا سے جنگ ہے ( سورہ بقرہ 278، 279)
اپ ﷺ کی اطاعت اللہ تعالی کی اطاعت ہے ( سورہ النساء 80)
اپ ﷺ کی نا فرمانی اللہ تعالی کی نا فرمانی ہے ( النساء 14)
اپ ﷺ کی مخالفت اللہ تعالی کی مخالفت ہے (النفال 13)
اپ ﷺکی طرف بلانا خدا کی طرف بلانا ہے (النساء61)
اپ ﷺ کی طرف ہجرت خدا کی طرف ہجرت ہے (النسآء 100)
اپ ﷺ پر ایمان لانا اللہ تعالی پر ایمان لانا کی طرح ضروری ہے (النساء 136) *حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان نہیں تو کچھ نہیں۔ عمال کی قبولیت ہئ ایمان سے ہے*۔
اپ ﷺ سے مقابلہ خدا سے مقابلہ ہے (مائدہ 33)
اپ ﷺ سے دوستی اللہ تعالی سے دوستی ہے ( مائدہ 56)
اپ ﷺ سے منہ پھیرنا در اصل اللہ تعالی سے منہ پھیرنا ہے ( النفال 20)
اپ ﷺ کے بلانے پر حاضر ہونا خدا کے بلانے پر حاضر ہونا ہے یعنی اپ کا بلاوا خدا کا بلاوا ہے ( النفال 24)
اپ ﷺ سے خیانت خدا سے خیانت ہے ( النفال 27)
اپ ﷺ سے معاہدہ اللہ تعالی سے معاہدہ ہے ( توبہ 7)
اپ ﷺ سے محبت اللہ تعالی سے محبت ہے ( توبہ 24)
اپ ﷺ سے کفر کرنا اللہ تعالی سے کفر کرنا ہے (توبہ54)
اپ ﷺکی مدد خدا کی مدد ہے ( حشر 8 )
اپ ﷺکو ایذا دینا خدا تعالی کو ایذا دینا ہے ( احزاب 57)
اپ ﷺ کا فیصلہ اللہ تعالی کا فیصلہ ہے ( احزاب 36)
اپ ﷺکی رضا چاہنا اللہ تعالی کی رضا چاہنا ہے ( احزاب 29)
اپ ﷺکی خیر خواہی ہی اللہ تعالی کی خیر خواہی ہے ( توبہ 91)
اپ ﷺ سے جھوٹ بول خدا سے جھوٹ بولنا ہے (توبہ 90)
اپ ﷺکا کسی کو مال دینا ، غنی کرنا اللہ تعالی کا غنی کرنا ہے ( توبہ 74)
اپ ﷺ کا کسی شے کو حرام کرنا اللہ تعالی کا اس چیز کو حرام کرنا ہے ( توبہ 29)

میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہو مالک کہ حبیب، محبوب و محبب کی شانیں ۔ اللہ ھو اکبر ۔ دعوت غوروفکر ان کے لیے کہ یہ نہیں کہنا
تو یہ نہی ۔ خدارا ان سے وفا ہی سب کچھ ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنا فضل اپنی رحمت توفیق ہدایت ہم سب کے شامل حال فرمائے امین یا رب العالمین رحمان رحیم اور آپ ﷺکی غیر مشروط محبت لامحدود وفاداری نصیب فرمائے امین یا رب العالمین رحمان رحیم

/ Published posts: 12

‏ملت اسلامیہ تاریخ انسانی کی آخری مثالی تہذیب کی وارث ہے اور اس کا وجود حضور اکرم ﷺ کی ختم نبوت پر منحصر ہے۔ تاجدار ختم نبوتﷺ زندہ باد

Facebook
1 comments on “رسول اللہﷺ سے محبت ہی اللہ تعالی سے محبت ہے ۔
Leave a Reply