156 views 0 secs 0 comments

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکی جانب سے یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھونے کا اعلان

In تعلیم
January 15, 2021

آج صبح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیم اداروں کو کھولنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ محکمہ صحت کی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھاکہ تعلیمی ادارے بند ہونےسے بچوں کی تعلیم کا کافی حرج ہوا ہے اس لئے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے ۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیآ کہ نویں سے بارہو یں جماعت تک امتحان لازمی لیے جائے گے کسی بھی بچےکو بغیر امتحان دیے پاس نہیں کیا جا یے گا۔
اس لئے پہلے مرحلے میں نویں سے با رھو یں تک کلاسز لگائی جائے گی تاکہ بچے بورڈ امتحان کی تیاری سکیں۔
اگلے مرحلے میں پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے کھولے جائے گے۔اسکے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔
اس اجلاس مین تفصیلی بحث کے بعد اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کرونا کی صورتحال مختلف ہے اس لئے اگلے ہفتے نیشنل کما نڈ اینڈ آپریشن سنٹر میںدوبارہ تمام ڈیٹا کا جائزہ لیا جاۓ گا اور اس بات پر غور کیا جاۓ گا کہ کرونا سے متاثر زیادہ متاثر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے یا نہیں۔

/ Published posts: 12

I am professionally a banker and working in private bank.And my Qualification is Mba finance