168 views 0 secs 0 comments

فیضانِ نماز

In اسلام
January 15, 2021

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا
کہ
” نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ”
تو میرے پیارے اسلامی بھائیو ہمیں چاہیے کہ ہم پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کریں اور ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو خوش کریں کیو نکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور ظاہر جب ہم ان کے فرمان کی تابعداری کریں تو وہ ہم پہ راضی ہوں اور وہ راضی ہو گے تو ہم پر اللہ عزوجل بھی راضی ہو جاۓ گا اور وہ راضی ہو گے تو ہماری قبر بھی پر سکون ہو جاۓ گی ہم سے منکر و نکیر بھی اچھے سے پیش آئیں گے اور ہماری آخرت بھی سنور جاۓ گی۔ اور ہم کو جنت نصیب ہو جاۓ گی ایک جگہ یہ بھی فرمایا کہ نماز جنت کی کنجی ہے اگر ہم نماز کو اچھے طریقے سےادا کریں گے رکوع سجود صحیح طریقے سے ادا کریں گے اور نماز کی پانجگانہ پابندی کریں گے تو ہمیں جنت کی کنجی عطا کی جاۓ گی جس سے ہم جنت کا دروازہ کھول کر ہمیشہ ہمیشہ جنت میں داخل ہو جائیں گے ۔۔

ہم مسلمان ہے ہم مرد وعورت پہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے اور یہ نماز ہمارے نبی ﷺ کی معراج شریف کے موقع پر تحفے میں دی گئی اور حضور ﷺ نے یہ تحفہ اپنی اس امت کو دےدیا ۔
ہم دنیا کے کاموں اتنافضول وقت گزار دیتے ہیں اگر چوبیس گھنٹوں میں سےایک گھنٹہ اس نماز کے لیے مقرر کر لیں تو ہماری دنیا و آخرت سنور جاۓ گی نماز پڑھنا ہی فرض ہے اور اس کو اچھے طریقے سے سیکھنا بھی ضروری ہے تاکہ یہ پڑھی گئی نماز قبولیت کا بھی شرف حاصل کر ے۔۔۔یہ نہ ہو کہ ہم نماز تو پڑھ رہے ہوں اور کہیں کفریات میں داخل نہ ہوجائیں کیو نکہ تلفظ کے ساتھ نماز ادا کرنا بہت ضروری ہے۔
ہمیں تجوید و قرأت کے ساتھ قرآن مجید سیکھنا اتنا عین فرض ہے کہ ہماری نماز درست ہو جاۓ۔
تو مسلمان بھائیو ہمیں چاہیے کہ ہم نماز کو پڑھیں اور سیکھیں بھی تاکہ وہ نماز عرش پہ جا کر ہمارے لیے دعا کرے۔
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ اللہ عزوجل ہمیں پانچ وقت کی پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔
آمین ثم آمین۔

/ Published posts: 2

Muhammad Usman Attari Mujhy Dawat E Islami Se Pyar Hai