طبِ نبوی میں شہد کی اہمیت ،ستر بیماریوں سے شفا ،حسن و جوانی کا راز

In خوبصورتی اور جلد
January 15, 2021

شہد ان غذاؤں میں سے ہے جنکا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے ۔ شہد کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے” اس میں لوگوں کے لئے شفاء ہے”
طب نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس کا استعمال کثرت سے پایا جاتا ہے ۔عبداللہ ابن مسعود سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو شفاؤں کو لازم پکڑو ایک شہد اور دوسرا قرآن ۔ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر مہینے میں تین دن شہد چاٹ لیا کرے اسے کوئی بڑی آفت (یعنی بڑی بیماری )نہیں آئے گی ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشہد کا استعمال خود بھی کیا اور اپنے صحابہ کرامؓ کو بھی کروایا ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہد کو پانی میں ملا کر استعمال کرتے یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ مشروب تھا ۔
شہد صحت کا خزانہ ہے اس میں کیلشیم ،میگنیشیم ،پوٹاشیم ،سلفر، آئرن،فاسفورس ،وٹامنز ،کاپر ،آیوڈین اور زنک پایا جاتا ہے غرض یہ انسانی صحت کے لئے سرتاپا شفاہی شفا ہے ۔
ذہن کو تیز کرتا ہے ۔
نظر کو تیز کرتا ہے ۔
فالج ،لقوہ اور یرقان میں مفید ہے ۔
یہ بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے ۔
پیاس بجھاتا ہے ۔
جلد کی رنگت کو شفاف اور دار چمکدار بناتا ہے ۔
بڑھاپے کے اثرات کو کم کرکے جلد کو جوان رکھتا ہے۔
جسم کی اضافی کالیسٹرول کو کم کرکے وزن میں کمی لاتا ہے ۔
اچھی اور پرسکون نیند لاتا ہے ۔
معدے کے السر میں بہت مفید ہے ۔
غذا کو جلد ہضم کرتا ہے ۔
گلے کی بیماریوں میں مفید ہے ۔
جسم سے خشکی دور کرتا ہے ۔
گلے کے چھالوں کو ختم کرتا ہے ۔اور اس کے علاوہ بھی بہت سی بیماریوں کی شفا ہے۔
شہد جب ہی شفا دے سکتا ہے جب وہ خالص ہو آج کل مارکیٹ میں عام طور پر جو شہد ملتا ہے وہ اتنا خالص نہیں ۔خالص شہد کی پہچان کے لیے چند طریقے بتائے گئے ہیں ان پر عمل کر کے آپ خالص شہد خرید سکتے ہیں ۔
۱: شہد میں اگر چونے کا ایک چھوٹا ٹکڑا ڈالا جائے اور اس میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو تو یہ خالص شہد ہے ۔کیوں کہ خالص شہد میں پانی نہیں ہوتا اس لیے چونے کا پتھر اسے جذب نہیں کر سکتا اور اپنی اصل حالت میں برقرار رہتا ہے ۔
۲: خالص شہد میں چونکہ پانی نہیں ہوتا اس لئے اگر اسے آگ جلائی جائے تو یہ جل جاتا ہے ۔
۳: خالص شہد مصنوعی شہد کے مقابلے میں قدرے پتلا ہوتا ہے اس لیے اگر اس میں انگلی ڈبو کر ایک دھار بنائی جائے تو یہ کافی دیر تک قائم رہتی ہے ۔
تو اچھی صحت کے لیے شہد کو اپنی روزمرہ غذاؤں میں شامل کیجیے اورصحت مند اور توانا زندگی گزاریے ۔