افواج پاکستان کی قابلیت کا اعتراف

In دیس پردیس کی خبریں
January 15, 2021

قیام پاکستان کے وقت سے ہی وطن عزیز کو اسکی مخصوص جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے کئی دشمن بھی وراثت میں ملے جو زمانہ امن و جنگ میں ہمہ وقت اس نوزائیدہ مملکت کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں لگے تھے اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اکابرین پاکستان نے فیصلہ کر لیا تھا کہ پاکستان کا حصول جتنا مشکل تھا اس سے کہیں زیادہ مشکل اسکی سلامتی اور بقا کی جدوجہد ہے جو ہمیشہ جاری رہے گی اور اس جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے ایک مضبوط اور بہادر فوج کی ضرورت ناگزیر ہے

اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے تینوں مسلح افواج پر خصوصی توجہ دی اور ان کی اہمیت پر زور دیا اور جب جب وطن عزیز پر کڑا وقت آیا تو مسلح افواج نے اپنے عہد وفا کو نبھاتے ہوئے ایسی ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں کہ پوری دنیا ورطہ حیرت میں پڑ گئی بالخصوص دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیے کہ وطن عزیز کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے اور اور نئے نئے نقشے جاری کرنے والے عالمی تھنک ٹینک بھی پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کی گواہی دینے لگے اور افواج پاکستان کی کارکردگی کی مثالیں دی جانے لگی اور پاکستان کے تجربے سے سیکھنے کے لیے کئی ممالک کی افواج مشترکہ مشقوں اور ٹریننگ کے پروگرام ترتیب دینے لگے

بلاشبہ اس پر افواج پاکستان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ابھی حال ہی میں گلوبل فائر پاور انڈیکس نے بھی پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے اور اپنی رینکنگ میں پاکستان آرمی کو دنیا کی دسویں طاقتور آرمی قرار دیا ہے

گلوبل فائر پاور ایک تھنک ٹینک جو دنیا کے فوجی طاقت والے ممالک میں انڈیکس شائع کرتا ہے اس نے گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021 شائع کیا ہے۔

پاکستان رواں سال 5 مقام کی چھلانگ لگا کر دنیا کی 10 ویں طاقتور ملٹری بن گیا ہے۔

2020 میں ، پاکستان 15 ویں نمبر پر تھا اور جرمنی ، ایران ، مصر ، اٹلی اور ترکی کی فوج کو پیچھے چھوڑ کر ، اب وہ عسکری طور پر 10 واں طاقتور ملک بن گیا ہے۔

ایک اور بات ، باقی 9 ممالک کی درجہ بندی مستحکم رہی ، صرف پاکستان کی درجہ بندی میں 5 انڈیکس کی بہتری لائی جاسکتی ہے۔

اگر افواج پاکستان کے بجٹ کا موازنہ اوپر کے نو ممالک اور گیارہ سے بیس تک کے تمام ممالک سے کیا جائے تو وہ سب سے کم ہے بلاشبہ یہ سب دھرتی ماں کے سپوتوں کی اپنے وطن سے محبت اور جذبہ شہادت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے

/ Published posts: 8

میں پاکستان کی اور عالم اسلام کی سیاسی اور جنگی تاریخ پہ لکھتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ قومی اور بین الاقوامی مسائل اور کھیلوں کے متعلق لکھتا ہوں