اسلام کے کتنے حصے ھیں !!

In اسلام
January 15, 2021

اسلام کے کتنے حصے ھیں !!

علی بن حاتم نے روایت کی ھے سلسلہ اسناد کے ساتھ رسول اللہ ص سے !!
اپ نے ارشاد فرمایا میرے پاس جبریل ع اے اور کہا اے محمد ص اللہ نے دین اسلام کو دس حصوں پر مشتمل کیا ھے جس میں
1 گواھی !! یہ کلمہ ھے
2 نماذ !! یہ طہارت ھے
3 زکوتہ !! یہ فطرہ ھے
4 روزہ !! یہ سپر یعنی ڈھال ھے
5 حج !! یہ شریعت ھے
6 جہاد !! یہ عزت ھے
7 امر بالمعروف !! یہ وفا ھے
8 نہی عن المنکر !! یہ اتمام حجت ھے
9 جماعت !! یہ محبت یعنی الفت ھے
10 اطاعت !! یہ گناہوں سے بچنا ھے
پھر فرمایا مجھے میرے دوست جبریل ع نے کہا اس دین اسلام کی مثال ایک درخت کی سی ھے جو سیدھا کھڑا ھے
ایمان اس کی جڑ ھے
نماز اس کے رگ و ریشے ھیں
زکوتہ اس کا پانی ھے
روزہ اس کی شاخیں ھیں
حسن خلق اس کے پتے ھیں
حرام کاموں سے بچنا اس کا پھل ھے
اور بغیر پھل کے درخت مکمل نہیں ھوتا اسی طرح حرام کاموں سے بچے بغیر ایمان مکمل نہیں ھوتا !!
بحوالہ !! علل الشرائع جلد 1 باب 182 حدیث 5 صفحہ 291