قسمت کو بدلنا سیکھیں۔۔۔

In ادب
January 16, 2021

قسمت کیا ہے اور اسکی اقسام

قسمت کو ہم نصیب، مقدر اور تقدیر بھی کہتے ہیں۔ عربی میں قسمت یا نصیب کو قدر کہا جاتا ہے۔
قسمت کی دو بنیادی اقسام ہیں۔
نمبر1: قدرِ عین

نصیب یا قسمت کی وہ قسم جسے بدلا نہ جاسکے۔ جیسا مقدر میں لکھ دیا گیا وہی رونما ہو کر رہے گا۔ یہ قسمت کی پہلی قسم ہے۔مثلاََ: ہمارے والدین، ہماری زندگی و موت کا وقت، قد وقامت، رنگ و نسل وغیرہ ان سب کو بدلا نہیں جاسکتا۔)

نمبر2۔ قدرِ متغیر

(نصیب یا قسمت کی وہ قسم جسے ہمت وکاوش سے بدلا جا سکے۔ مثلاََ: ہمارا کام، تہذیب، مذہب، ملک، سٹیٹس، تعلق، دوست اور سوچ ، طاقت اور معاشرہ وغیرہ یہ سب محنت اور کوشش سے بدلے جاسکتے ہیں۔)

ہماری کم فہمی اور سب سے بڑی غلطی
ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم جس چیز کو بدلا جاسکتا ہے اسے بھی اٹل مقدر سمجھ کر ترک کر دیتے ہیں اور کوشش ہی نہیں کرتے اسے بدلنے کی۔ اسی وجہ سے اکثر لوگ اپنی زندگی میں ناکام ہوتے ہیں اور وہ شکوہ اپنی قسمت کا کر رہے ہوتے ہیں۔

نصیب/قسمت کو بدلا بھی جاسکتا ہے
ہماری زندگی میں چند گنی چُنی چیزیں ہوتی ہیں جن کو بدلا نہیں جا سکتا۔ باقی تمام چیزوں کو اللہ باری تعالیٰ نے ہمارے اوپر چھوڑدیا ہے کہ ہم جیسے چاہیں اپنی تقدیر کو بدل لیں۔ اگر ہر چیز ہماری اٹل قسمت میں لکھی جاچکی ہوتی تو قیامت میں حساب کتاب کا تو کوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا تھا ۔ ہر شخص یہی جواب دیکرآزاد ہوجاتا کہ یہ تو میرے مقدر میں اللہ تعالیٰ نے خود ہی لکھ دیا تھا میں اسے کیسے تبدیل کر تا۔ تو آج مجھ سے یہ سوالات کس لیے؟ ایسا ہرگز نہیں ہے ۔ ہم جو چاہیں کرسکتے ہیں اور جو چاہیں اپنی سوچ سے بنا یا مٹا سکتے ہیں۔ اچھا بھی اور برا بھی۔ اسی لیے ہم قیامت کے دن جوابدہ بھی ہیں۔ ہم جو بھی کریں گے اچھا یا برا اسکا ہمیں اس دنیا میں بھی فائدہ/نقصان ملے گا اور اگلے جہان میں بھی ہمیں اس کے سزا /جزا سے واسطہ پڑے گا۔ اسی لیے آج ہی اپنی سوچ کو مثبت انداز میں تبدیل کریں اور اپنی اور دوسروں کی بھلائی کے کام کریں اور دونوں جہانوں کی بھلائی سے مستفید ہوں۔

امید ہے کہ میری تحریر آپ کو پسند آئی ہوگی۔ اگر آپ کو میری تحریر پسند آئے تو اپنی رائے کا اظہار میرے پروفائل پر آکر کومنٹس کی صورت میں دیا کریں ۔ اور اگر آپ کسی خاص ٹاپک کے حوالے سے تحریر پڑھنا چاہتے ہیں تو بھی مجھے ضرور بتائیں میں آپ کے لیے تحریر ضرور پیش کروں گا۔ آپ کے قیمتی وقت کا شکریہ!
نیز میرے چینل “کلاتی میڈیم ” کو بھی ضرور دیکھیں اور اپنی آراء کا اظہار کریں۔ والسلام!

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook