سورۃ الکہف کی فضیلت حاصل کرنے کا وقت کب سے شروع ھوتا ھے ؟؟؟*

In اسلام
January 16, 2021

*سورة الکہف کی فضیلت حاصل کرنے کا وقت کب سے شروع ھوتا ھے ؟؟؟*

سورۃ الکھف جمعہ کی رات یا پھر جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے ، جمعہ کی رات جمعرات کو مغرب سے شروع ہوتی ھے اور جمعہ کا دن غروب شمس کے وقت ختم ہو جاتا ہے ، تو اس بنا پر سورۃ الکھف پڑھنے کا وقت جمعرات والے دن غروب شمس سے جمعہ والے دن غروب شمس تک ھو گا۔

1️⃣ حضرت ابوسعید خدری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس نے جمعہ کی رات سورۃ الکھف پڑھی اس کے لئیے اُسکی جگہ سے بیت اللہ تک ایک نور روشن ھو گا۔

(????سنن دارمی)

2️⃣ ایک دوسری حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے :
جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اسے کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن ھو جاتا ھے۔

(????مستدرک حاکم)

3️⃣حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنھما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اس کے قدموں کے نیچے سے لیکر آسمان تک نور پیدا ہوتا ہے جو قیامت کے دن اس کے لیے روشن ہوگا اور اس دونوں جمعوں کے درمیان والے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ۔

???? دعاؤں کا محتاج