نیا پاکستان مبارک ہو

In بریکنگ نیوز
January 16, 2021

الیکشن اور جیتنے کے بعد کے مسائل
2018 الیکشن کے بعد جیت کر ایک پارٹی جو ابھر کے سامنے آئی وہ پچھلے تقریبا 22 سال سے محنت کر رہی تھی۔ آپ باخوبی سمجھ گئے ہوں گئے پی ٹی آئی ، یعنی پاکستان تحریک انصاف ہے۔ اس پارٹی کے بانی عمران خان صاحب ہیں۔جو موجودہ وقت میں پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ جن کی بہت کوششوں سے آخر کار اُن کا خواب پوار ہوگیا، اور دیگر پارٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر واضع اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئی۔ پہلے پی ٹی آئی کی حکومت خیبرپختونخواہ میں تھی، اب اس پارٹی کی حکومت وفاق میں ہے۔ عمران خان صاحب کو پاکستان کا وزیراعظم بننے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔ اُن کے بہت سے اقدامات تھے جو وہ اب پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جیسے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے پروٹوکول کو ترجیح نہ دی، اور وزیراعظم ہاوس رہنے کی بجائے اپنے گھر میں رہنے کو ترجح دی حکومت میں آتے ہی ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا مہنگائی ، پاکستان کی معاشی صورتحال، پہلے کی پارٹیوں سے وطن کے پیسے واپس لانے کیلئے کوششیں تاحال جاری ہیں، مہنگا کپڑا، اور اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید وغیرہ شامل ہے نیا پاکستان بنانے کیلئے ان تمام چیلنجز کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

حکومتی وعدے
حکومت نے جیسا کہ جیتنے سے پہلے جو وعدے قوم کے ساتھ کیے تھے وہ ابھی پورے ہوتے نظر نہیں آرہے۔ بے روزگاری کا ختمہ ، پڑھائی کا بہتر نظام، بجلی اور گیس کی قیمتیں گھٹانا، شادی بیاہ پر ون ڈش، ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ سستے گھر، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا، اور بہت کچھ کہا تھا۔

موجودہ صورتحال
اس وقت ہم موجودہ صورتحال کی بات کریں تو یہ بہت مشکل ہوئی ہے، ملک پاکستان کو چلانا بہت مشکل ہے، کیونکہ اس میں بہت سے عوامل کارفرما ہے۔ اور بہت سا مافیا بھی ہے، اور جو علامہ حضرات ہے اُن کی بھی بہت سی باتیں ماننی پڑتی ہیں۔ جس سے نمٹنا آسان نہیں ہے۔ اس وقت وہ تمام وعدوں کے برعکس ہے۔ اُن میں سے دیکھا جائے تو جو اس سے پہلے کی پارٹیاں تھی اُن سے وطن کے پیسے نکلوانے کے لیے بہت کوشش کر رہے ہیں۔ بے روزگاری، پڑھائی، بجلی اور گیس، کی قیمتیں وغیرہ وہ پہلے سے بھی زیادہ مہنگی ہو گئی ہے۔ اور ڈالر کا ریٹ بھی 160 ہے جو کہ بہت بلند سطح ہے۔ قرضہ بھی ابھی ملک پاکستان کا نہیں اُترا اور بہت سے مسائل ہے۔ عام آدمی کو خوشحال کیا جائے، مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، معاشی سرگرمیاں بہتر بنائی جائیں، حکومتی کابینہ کو ان مسائل پر پورا ایکشن لینا چاہیے اور اپنی پالیسیوں پر عملدامد کرنا چاہیے۔ تب ہی پاکستان کے حالات بہتر ہونگے اور ہماری قوم ترقی کرے گی اور ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔