بعض موذ ی امراض

In عوام کی آواز
January 17, 2021

بسم الّٰلہ الرحمٰن الرحیم
اسّلامُ علیکُم !
اس آرٹیکل میں موجودہ دور کے کچھ موزی امراض کی کچھ معلومات پیشِ خدمت ہیں۔
i) کینسر :
کینسر ایک انتہای خطرناک مرض ہے ۔ اس مرض میں جسم کے کسی حصّے میں سیلز کی غیر ضروری پیداوار ہوتی ہے ۔ نتیجتاً جسم کا وہ حصہ تباہ ہو جاتا ہے ۔ اور کارآمد نہیں رہتا۔ کینسر کا مختلف طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے جن مین سے کچھ کا ذکر درج ہے : کیموتهراپی کیمیکلز کے ذریعے خراب سیلز کو ختم کرنے کا عمل ہے یہ بعض اوقات صحت مند سیلز کو بھی ختم کر سکتا ہے ۔ ریڈیو تھراپی شعاوں کے زریعے علاج کو کہتے ہیں ۔اس کے علاوہ بھی کینسر کے علاج کے طریقے موجود ہیں ۔
2) بلند فشارِخون :
خون کا تیز دباؤ جسے انگریزی میں ہائی بلڈ پریشر کہا جاتا ہے خون کا نالیوں پر معمول سے زیادہ دباؤ ہو جانے کا عمل ہے ۔ خون میں نمکیات کی زیادتی اس کی بڑی وجہ ہے ۔ اس کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ ان ادویات میں دیسی ادویات بھی شامل ہیں ۔
3) شوگر :
خون میں گلوکوز کی کمی یا زیادتی کو عام الفاظ میں شوگر اور سائنس کی زبان میں زیابیطس کہتے ہیں ۔زیابیطس کا علاج بھی ادویات ہیں ۔ البتہ انسولین کا اندراج بھی ایک طریقہ علاج ہے ۔
٤) نمونیا :
نمونیا پھیپھڑوں کی ایک بیماری ہے۔ پھیپھڑوں میں موجود الویولی نامی خانے ریشے سے بھر جاتے ہیں اور مریض سانس لینے میں دشواری محسوس کر سکتا ہے ۔ نمونیا کا علاج ادویات کے زریعے کیا جاتا ہے ۔
٥) مليریا :
یہ مچھر کے ذریعے پھیلنے والا ایک مرض ہے جس میں بخار اور شدید نزلہ لاحق ہوجاتا ہے نیز مریض کو جان کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ ایک درخت کی چال سے تیار کی گی دوا قوینین اس کا علاج ہے۔
٦) ہیضہ:
اس مرض میں مریض کو شدید الٹیاں لگتی ہیں ۔ متضاد اثر رکھنے والی اشیاء کو بیک وقت کھا لینا اس کی وجہ بن سکتا ہے ۔ علاج میں پرہیز اور ادویات شامل ہیں۔ غیر معیاری اشیا کا کھانا بھی ہیضے کی وجہ بن سکتا ہے۔
ان امراض کے علاوہ ٹائفائڈ ، یرقان ، مختلف دماغی امراض ، ڈینگی ،اور موجودہ کورونا بھی بہت خطرناک امراض ہیں ۔ الله نے ان بیماریوں کے علاج بھی پیدا فرماے ہیں ۔ اور ان کی وجوہات میں بیکٹیریا ، وایرس ، اور مختلف جراثیم کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی تبدیلیاں ہیں۔

One comment on “بعض موذ ی امراض
Leave a Reply