نیک اور نمازی لوگوں پر جادو کیوں ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔( نعمان ارشد)

In اسلام
January 17, 2021

آج کل بعض لوگ یہ سوال بہت کرتے ہیں کہ ہم نماز بھی پڑھتے ہیں قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں ذکراذکار بھی کرتے ہیں پھر بھی ہم پر جادو کیوں ہوتے ہیں۔ آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ جب شیطان نے انسان کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کیا تھا تو شیطان نے اللہ سے طاقت مانگی تھی۔ شیطان کا مین مقصد تھا کہ اے اللہ میں تیرے بندوں کو راستے سے ہٹاؤں گا۔ میں تیرے بندوں کو پریشان کروں گا۔ شیطان کی لڑائی تو نیک بندوں سے ہے۔ ظاہری بات ہے چوروں اسی گھر میں چوری کرتا ہے جہاں مال ہو۔ یہاں شیطان کا بھی یہی مقصد ہے کہ میں نیک لوگوں کو رائے راست سے ہٹاؤ۔ اپنی زیادہ طاقت اور زیادہ ساتھیوں کے ساتھ ان نیک بندوں پر حملہ کرتا ہے کہ میں اس نیک بندے کو اللہ کی راہ سے ہٹا دو۔

نیک لوگوں پر اکثر آزمائشیں بھی آجاتی ہیں کیونکہ ہمارے انبیاء پر بھی بہت بہت آزمائش آئی ہیں۔ اگر انسان پر آزمائش آجائے تو اپنے اللہ سے رجوع کرے کہ اللہ میری آزمائش ختم فرما۔ اکثر اوقات جادو جنات حسد کی بنا پر بھی لوگ جادو کروا دیتے ہیں۔ جیسے فرعون نے حضرت موسی علیہ السلام پر کروایا۔ میرے اور آپ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ سے مدد مانگی اللہ تعالی نے آسمان سے یہ سورتیں نازل فرمائی۔
سورۃ فلق
سورۃ ناس
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو ہونے کا ایک مقصد یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نے ہمیں بتا دیا کہ نمازی لوگو پر بھی جادو ہو سکتا ہے۔ یہ چیز سمجھنی ہوگی نماز اور قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ہمیں صبح شام کے حفاظتی اذکار بھی کرنے ہوں گے۔

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی فرماتے ہیں میں صبح شام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے حفاظتی ذکر و اذکار کرتا ہوں۔ اگر یہ ذکر و اذکار میں نہ کرتا تو یہ یہودی جادوگر مجھے انسان سے گدھا بنا دیتے اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ صبح شام کے اذکار کی کتنی فضیلت ہے۔ یہاں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ بے شک ہم پانچ وقت کے نمازی ہیں تجدد گزار ہیں قرآن کی تلاوت کرتے ہیں لیکن جب تک ہم صبح شام کے حفاظتی ذکراذکار نہیں کریں گے ہم جادو سے نہیں بچ سکے گی کیونکہ شیطان نے اللہ سے طاقت مانگی ہوئی ہے اور ذکراذکار ہمیں شیطانی طاقتوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اور وہ اعمال جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتائے ہیں۔

1۔۔بسم اللہ الذی لایضر ۔۔۔۔۔3 مرتبہ
2۔۔اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق۔۔۔۔3 مرتبہ
3۔۔لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی ان قدیر ۔۔۔۔ نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد 10 دفعہ

اللہ تعالی ہم سب کو جادو اور جنات سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔جزاک اللہ.

/ Published posts: 19

؛أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.؛

Facebook