نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انداز مزاح

In اسلام
January 17, 2021

خوش مزاجی انسان کی ایسی خوبی ہے جس سےیہ دوسروں کے دل جیت لیتا ہے خوش مزاج انسان جلدہی لوگوں میں گھل مل جاتاہے لیکن جب بات آئےپیارےآقا صلی اللہ علیہ وسلم کی.کائنات میں سب سے زیادہ اخلاق والے،محبت کرنے والے اور خوش مزاج آپ تھے.آپ مزاح بھی کرلیا کرتے تھے چند واقعات ملاحظہ فرمائیں۔۔ حضرت اسامہ رضی اللہ کابچپن حضور کی مبارک صحبت میں گزرا تھا.ایک مرتبہ حضرت اسامہ حضور کےگھربیٹھےتھے. سیدہ عائشہ بھی تشریف فرما تھیں حضور نے مسکراتے ہوئے حضرت اسامہ کی طرف دیکھا اور فرمایا”اگر اسامہ لڑکی ہوتی تو میں اسے خوب زیورپہناتااسکابناوسنگھارکرتا تاکہ یہ مشہور ہوجاتی اورپھردوردورسے اس کےرشتےآتے”ایک شخص حضور کی خدمت میں حاضرہوا کہنے لگااللہ کےنبی میں نےدورکاسفرکرناہےایک اونٹ سواری کیلئےعنایت فرمادیجئے.آپ نے فرمایامیں تجھےاونٹنی کےبچےپہ سوار کرونگا وہ شخص گھبرا کر کہنے لگا اللہ کے رسول اونٹنی کا بچہ میراوزن کیسےبرداشت کریگاآپ نےمسکراکرفرمایا اونٹ بھی تواونٹنی کابچہ ہوگا۔
ایک بڑھیاخدمت اقدس میں حاضر ہوئی.اورکہنےلگی اللّٰہ کےنبی میرے لئیےدعاکردیجئےاللہ مجھے جنت میں داخل فرما دے آپ نے فرمایا کوئی بوڑھا جنت میں داخل نہ ہوگاوہ خاتون روتی ہوئی واپس چلی گئی۔شام کواسکابیٹاگھرآیااورماں کواس حالت میں دیکھ کروجہ پوچھی وہ بڑھیاکہنےلگی اللّٰہ کے رسول نے فرمایا کوئی بوڑھا جنت میں داخل نہ ہوگا
وہ صحابی بھاگتاہواخدمت رسول میں حاضر ہوا اورساراواقعہ بیان کیا.آپ مسکرانے لگے پھر فرمایا اس کوبتادو کوئی بڑھیا جنت میں نہیں جائیگی ہاں جوان ہوکرجائیگی۔ ایک شخص نے کھجوروں کا ٹوکرا رسول اللہ کی خدمت میں پیش کیا آپ نے قبول فرمایا اور صحابہ کوساتھ بٹھاکرکھانے لگے.آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کھاکرگھٹلی ساتھ بیٹھےحضرت علی کےسامنے رکھتے گئے.سب کھجوریں کھا کر فارغ ہوئے تو حضرت علی کے سامنے گھٹلیوں کاڈھیرلگاہوادیکھ کرحضورنے مزاح کرتے ہوئے فرمایا.علی سب سے زیادہ کھجوریں آپ نےکھائی ہیں حضرت علی کہنے لگےیارسول اللہ میں نےتوگھٹلیاں نکال کر واپس رکھ دیں لیکن آپ توگھٹلیوں سمیت کھجوریں کھاگئے ہو یہ سن کرحضورسمیت سب ہنس پڑے۔ ایک دفعہ سیدہ عائشہ نے گھر میں حلوہ پکایا اللّٰہ کے رسول اور سیدہ زینب بھی تشریف فرما تھیں حضور عائشہ نے سیدہ زینب سےحلوہ کھانے کوکہامگرسیدہ زینب نے انکار کردیا حضرت عائشہ نے حلوہ اُٹھاکر سیدہ زینب کےچہرےپہ مل دیا سیدہ زینب حضور کی طرف دیکھ کر کہنے لگی یارسول اللہ دیکھئے عائشہ نے کیا کیاہے آپ نے فرمایا ادلےکابدلہ تم بھی ایساہی کردوسیدہ زینب نے بھی حلوہ اُٹھاکر حضرت عائشہ کے
چہرے پہ مل دیا یہ منظر دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے۔
یوں مزاح کرنا بھی ہمارے نبی کی سنت ہے لیکن مزاح دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہو نا کہ کسی کی عزت نفس مجروح کی جائے۔ بقول رسول پاک.کسی مسلمان کی عزت خراب کرناکعبہ کو دس بارگرانے سے زیادہ برا فعل ہے