ایک چینی آدمی کا واقعہ اور وضو کی اہمیت

In اسلام
January 17, 2021

وضو کا فائدہ
وضو بنیادی طور پر وہ طریقہ ہے جو مسلمان ہر نماز سے پہلے ادا کرتے ہیں۔ اللہ پاک نے وضو میں بہت سے فوا ئدارکھے ہیں  مسلمان بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس وضو کا تحفہ ہے۔

ایک چینی آدمی کا واقعہ
ایک بار ایک چینی ڈاکٹر مسجد میں آیا اور اس نے ایک مسلمان آدمی کو دیکھا جو ہاتھ پاؤں دھو رہا تھا۔ چینی ڈاکٹراسے بھت غورسے دیکھ رھا تھا۔ اور پھرچینی ڈاکٹر نے اس سے پوچھا۔ جس طرح سے آپ اپنے ہاتھ پاؤں دھو رہے ہیں۔ آپ کواپنے پاؤں اور ہاتھ دھونے کے اس طریقہ کار کے بارے میں کس نےبتایا؟ تومسلمان نے جواب دیا۔ جس طرح میں اپنے ہاتھ پاؤں دھو رہا ہوں۔ ہم اس طریقہ کو وضو کہتے ہیں۔اور ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس طریقہ کار کے بارے میں بتایاھے۔اور ہم یہ طریقہ دن میں پانچ بار انجام دیتے ہیں۔ (ہر نماز سے پہلے) پھر چینی شخص نے کہا کہ میں آپ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنا چاہتا ہوں۔ تو مسلمان نے اسے بتایا کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نہیں ہیں ۔

تب چینی آدمی نے اسے بتایا۔ میں ایک چینی ڈاکٹر ہوں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ، فطرت نےانسانی جلد کے نیچے 63 سوئچنگ پوائنٹ رکھے ہیں۔اور یہ سارے سوئچنگ پوائنٹ بہت اہم ہیں۔ چینی علاج معالجے میں ہم ان نکات پر ایک خاص مساج کررتے ہیں۔جو 50 سے زیادہ بیماریوں میں بہت مفید ہیں۔اور میں نے دیکھا کہ جس طریقے سے آپ وضو کررہے ہیں آپ وضو کے دوران 62 سوئچنگ پوائنٹ پر مساج کرتے ہیں۔اور آپ نے کہا کہ آپ دن میں پانچ بار یہ طریقہ کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے۔ اس طریقہ کار کی وجہ سے آپ کے جسم سے بہت سی بیماریاں بغیر کسی عمل کے خود بخود دور ہوجاتی ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کو ان سب کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں ہے۔اس لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت عقلمند اور ذہین شخص ھوگا۔ جس نے بھی آپ کو ہاتھ پاؤں دھونے کے اس طریقے کے بارے میں بتایا تھا۔ وہ ایک بہت بڑا معالج ھوگا یا انسانوں کے لیے اس کے دل میں بہت پیار ھوگا ۔