پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی

In کھیل
January 17, 2021

جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان میں میچ کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں بڑے عرصے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ اس سے پہلے دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ متاثر ہوئی تھی اور کئی سالوں تک کوئی بین الاقوامی ٹیم پاکستان نہیں آئی تھی۔ مگر پی ایس ایل کی پاکستان میں بحالی کی بعد سے کئی غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان میں آچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اسی سال پاکستان میں آنے کا اعلان کیا ہے۔ مداحوں کے لیے یہ ایک خوش عین بات کہ بین الاقوامی کرکٹ کی دوبارہ سے بحالی پاکستان میں ہونے لگی ہے اور اب کئی بڑی ٹیمیں پاکستان میں آکر یہاں کی رونق کو بحال کریں گی۔ ماضی میں بھی یہ ٹیمیں پاکستان آیا کرتی تھی اور یہاں کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔

مگر سری لنکا کی ٹیم پر جب دہشت گردوں نے حملہ کیا تب سے یہاں کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہوا اور نا ہی کوئی ٹیم پاکستان میں میچ کے لیے آئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی مگر پاکستان فوج کو سلام جو دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور اللہ پاک کے حکم سے یہ ان کو نیست و نابود کر کے رہے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچ اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کراچی میں میچ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اب کرکٹ کی بحالی پاکستان میں باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہے۔

اس بات کا سارا کریڈٹ پی سی بی کو دینا پڑا گا۔ پی سی بی کی کوششوں سے ملک میں دوبارہ کرکٹ کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی ٹیم کی دوبارہ سے تشکیل نو ہو کیونکہ ابھی بھی کچھ عناصر ہیں جو کرکٹ کو پرموٹ نہیں ہونے دے رہے۔ سب سے اہم چیز میرٹ ہے۔ اس کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہر خاص و عام کو موقع دیا جائے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلے۔ مسائل تو موجود ہیں مگر ان کا حل ہم نے مل کر ڈھونڈنا ہے۔ بغیر کسی سفارش کے کھلاڑیوں کا انتخاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تب ہی جا کہ ملک میں کرکٹ کی بحالی کا فائدہ ہوگا۔ اس میں وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر یہ ایک نا ایک دن ہوکر رہے گا اور کرکٹ کی بحالی کا خواب مکمل طور پر پورا بھی ہو جائے گا۔

/ Published posts: 35

I’m a student, researcher & a writer. I started writing articles 2 years ago. I’m 19 years old and always try to work for the betterment of country.

Facebook