دم بریانی:۔

In خواتین
January 17, 2021

دم بریانی:۔
اجزاء:۔
بیف / چاول / دہی / پیاز / لونگ/ بڑی الائچی/ زیرہ/ ادرک / پودینا/ ہری مرچ/ گھی/ نمک/ کالی مرچ ۔
ترکیب:۔
نمک/ پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا کر دو گھنٹے کیلۓ رکھ دیں۔ ساری چیزیں پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ دیگچی کی تہے میں لونگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کر کے ڈالیں اور گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں۔ پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔ چاول دھو کر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں۔ دیگچی کا منہ ڈھکن سے بند کردیں اور نیچے چولہے کی آنچ جلا دیں۔ جب گھی کی آواز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہو چکا ہے۔ نیچے آنچ کم کر دیں اور ہلکی آنچ پر دم دیں۔ دیگچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کر کے ڈال دیں اور دوبارہ بند کر کے اوپر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب بھاپ باہر آنے لگے تو بریانی تیار ہے۔