عرق گلاب کس کی ایجاد ہے خالص عرق گلاب بناۓ گھر پر

In خواتین
January 17, 2021

عرق گلاب مشہور مسلمان ساٸنسدان بو علی سینا کی ایجاد ہےجسے اس نے گلاب کی تازہ پتیو ں کو کشید کر کے نکالاعرق گلاب کا استعمال صدیو ں سے کیا جا رہا ہےاور آجکے دور میں بھی ہر گھر میں اسکا استعمال مختلف گھریلو ٹوٹکوں میں ہو تا ہے۔سردیوں کے موسم میں اس سے گھروں میں لوشن بنایا جاتا ہے۔اسکے علاوہ مختلف بیو ٹی پروڈکٹس مثلاًماسک کریم ابٹن اور لوشن وغیرہ بنانے کے لۓاسکا استعمال کیا جاتا ہے۔

پرانے زمانے کی عورتیں بھی آجکی عورتوں کی طرح اپنی خوبصو رتی کا خیال رکھنے کے لۓمختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتی تھیں۔جس میں عرق گلاب تو ضرور ہی ہوتا تھا.اسکے علاوہ ڈاکٹر اور حکیم حضرات عرق گلاب کو آنکھو ں کے لۓبھی بہت مفید بتاتے ہیں خاص طور وہ لوگ جو روزانہ گھر سے باہر جاتے ہیں انکو فضا میں موجود آلو دگی اور گردوغبارکی وجہ سے آنکھوں کے خراب ہونے کا خدشہ ہو تا ہےا گر آنکھوں میں چند قطرے عرق گلاب ڈال لیں تو اس سے آنکهيں ہر قسم کی گندگی سے صاف ہو جاتی ہیں۔

پہلے عرق گلاب گھر پر ہی بنایا جاتا تھا اس لۓوہ خالص ہو تا تھااور اسکا اثر بھی زیادہ ہوتا ہے پھر جوں جوں لوگوں کی زندگی مصرو ف ہوتی گٸ گھر کی بنی چیزوں کی جگہ بازار سے بنی پروڈکٹس نے لے لی جو نا خالص اور مضر صحت ہوتی ہیں بازار سے ناخالص اور مہنگا عرق گلاب خرینے کی بجاۓ ہم گھر پر ہی تھوڑا وقت نکال کر با آسانی عرق گلاب تیار کر سکتے ہیں۔جس کی ترکیب نیچے دی گئی ہے۔ سب سے پہلے گلاب کی ایک کلو تازہ پتیاں لیں اور انھیں دھو لیں۔پھر انکو ایک دیگچی میں ڈال دیں اور پتیوں کے درمیان میں جگہ خالی کر کے ایک برتن رکھ دیں

پھر پتیوں کے اوپر دو کلو پانی ڈال دیں اور دیگچی کے اوپرڈ ھکن الٹا کر کے رکھ دیں۔اور ڈھکن کے اندر بر ف ڈال دیں اب 30 منٹ کے لۓدیگچی کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اگر برف ختم ہو جاۓ تو اور برف ڈال دیں 30منٹ کے بعد چولہا بند کر دیں دیگچی کے اندر موجود برتن میں عرق گلاب تیار ہو جاۓ گا اسکو کسی بوتل میں محفوظ کریں اور گھر میں استعمال کریں

/ Published posts: 12

I am professionally a banker and working in private bank.And my Qualification is Mba finance