1433 views 0 secs 0 comments

کتابوں کی اہمیت

In تعلیم
January 19, 2021

کتاب کا انسانی زندگی میں کردار
انسان کا کتابوں کے ساتھ لگاو صدیوں پرنا ہے اس لیے انسان کی زندگی میں کتابوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ کتاب انسان کا ایک وفادار دوست ہے۔ جو بھی کتاب کے پڑھنے کا شوق رکھتا ہے۔پھر کتاب اس کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑتی، اور انسان کو آگے بڑھنے کی رہنمائی کرتی ہے۔ کتاب پڑھنے سے انسان کو بہت ترقی ملتی ہے، اور انسان کے علم میں بہت اضافہ کرتی ہے۔ پہلے دور میں کتابوں کو ایک قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔ اور لوگ مختلف علوم سے فیض یاب ہوتے تھے۔
کتاب بہت سارا علم اپنے اندر رکھتی ہے، یہ ایک بار پڑھنے سے اچھی طرح نہیں آتا کتاب ایک باغ کی طرح ہوتی ہے۔ اس میں آتے رہنا چاہیے تب ہی انسان کو اس کے بارے میں پتہ چل سکتا ہے کہ کون سی کتاب میں کیا علم چھپا ہوا ہے۔ کتاب کا کردار انسانی زندگی میں بہت اہم ہے۔

کتاب سے دوری کی وجہ
لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا، اور سائنسی ترقی ہوتی گئی، اور سائنسی چیزیں دریافت ہوتی رہی ان چیزوں میں کمپیوٹر، موبائل اور دیگر الیکٹرونک چیزیں بھی شامل ہے۔ ان پر اس وقت کے انسانوں نے بہت سا ڈیٹا رکھا ہے۔ جو پڑھنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔ جو انسان کیلئے بہت آسان اور ہر وقت موجود ہوتا ہے۔ ان چیزوں کے استعمال سے کتابوں کی اہمیت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی، آج انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ بچے کی توجہ کتابوں سے ہٹ گی ہے۔ وہ ایک ڈیجیٹل دنیا میں کھو گے ہیں۔ اور کتابوں کی اہمیت کم ہوگئی ہے۔

والدین کے کرنے کے کام
والدین کو چاہیے کہ اس کے لیے کچھ کرنا ہوگا نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں اپنے بچوں کو کتابوں سے محبت کی ترغیب دینی چاہیے اور بچوں کے اندر اس قیمتی ورثے کا شوق ڈالنا چاہیے، ایسا کر کے ہم اس کی اہمیت کو اُجاگر کرسکتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں پر اچھی طرح نظر رکھیں اور اُن کو پڑھنے کے وقت دوسری الیکٹرونک چیزوں سے دور رکھنا چاہیے تاکہ بچوں کو اچھی طرح سمجھ آئے کہ کتاب پڑھنا کتنا ضروری اور یہ ہمارے لیے کتنی فائدے مند ہے۔