خوبصورت جلد اور خوبصورت بال صرف دو چیزوں سے

In خوبصورتی اور جلد
January 19, 2021

دوستوں شہد میں کیلشیم ،میگنیشیم، پوٹاشیم ،سلفر ،فاسفورس، آئرن، وٹامنز اور زنک پایا جاتا ہے گویا صحت کا ایک خزانہ ۔
اتنا سب کچھ تو شاید ہی کسی مہنگی کریم میں ہو ۔بہت سی بیماریوں کے لئے شہد کو کھایا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ شہد کو بالوں اور جلد کی خوبصورتی کے لیے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے اور کن چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔

جلد کے لیے :
ایک چمچ شہد میں آدھے لیموں کا رس ڈال کر اسے اچھی طرح ملائیں اور کم از کم بیس منٹ کے لیے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر لگا کر چوڑدیں اس کے بعد اپنا چہرہ اور ہاتھ نارمل پانی سے دھو لیں ۔
یقین جانیے یہ ماسک اتنا زبردست اور اثر انگیز ہے کہ آپ کے چہرے کے تمام مسائل کو حل کر دے گا ۔اس سے نہ صرف رنگت صاف ہو گئی بلکہ داغ دھبے ،دانے ،چھائیاں ،بلیک ہیڈز ،وائٹ ہیڈز ختم ہوں گے اور چہرے کی رنگت یکساں یعنی ایون ٹون ہو جائے گی ۔یہ ماسک چہرے کی جلد کو نارمل کرتا ہے یعنی اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا پھر خشک ہے تو یہ ماسک اسے نارمل کرے گا اس لیے ہر قسم کی جلد والے لوگ بنا کسی خطرے کے استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے استعمال سے چہرے پر تازگی اور قدرتی نکھار بڑھے گا اور جلد میں چمک پیدا ہو گی ۔موسم کے اثرات سے جلد محفوظ رہے گی اس لیے یہ ماسک ہر موسم میں لگایا جاسکتا ہے ۔

بالوں کے لیے :
دو چمچ خالص شہد لے کر اس میں دو چمچ سرکہ انگوری ملادیں اچھی طرح مکس کریں اور اسے اپنے بالوں کی جڑوں میں تقریبا آدھے سے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں ۔
یہ بالوں کو نرم وملائم کرے گا ،خشکی دور کرے گا ،بالوں میں چمک پیدا کرے گا ،بالوں کی روکھے پن کو دور کرے گا ،آپ دیکھیں گے کہ بالوں کا چپچپا پن ختم ہوکر ہر بال جدا جدا ہو گیا ہے ۔اس کے دو تین مرتبہ استعمال سے ہی آپ کو اپنے بالوں کی خوبصورتی میں واضح فرق محسوس ہوگا ۔مگر یاد رکھیئے شہدخالص اور سرکہ انگوری ہونا چاہیے اس کے علاوہ اگر کوئی اور سفید سرکہ استعمال کریں گے تو فائدہ نہ ہوگا _